Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے قطبی سیارچہ تنصیبی گاڑی مارک۔ III کنٹی نیو ایشن پروگرام فیز۔6 اور پی ایس ایل وی کی 30 عملی پروازوں کو منظوری دی


نئی دہلی،  6 جون  2018،     وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (پی ایس ایل وی) کنٹی نیو ایشن  پروگرام (فیز۔6) کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کابینہ نے اس پروگرام کے تحت پی ایس ایل وی کی 30 آپریشنل پروازوں کے لئے فنڈنگ کو بھی منظوری دے دی ہے۔

اس پروگرام کے ذریعہ زمین کے مشاہدے، نیوی گیشن اور خلائی سائنس کے لئے سیٹلائٹ کی ضروریات پوری ہوسکیں گی۔

اس پروگرام کے لئے کل 6131.00 کروڑ روپے کے فنڈس کی ضرورت ہوگی اور اس میں پی ایس ایل وی کی تیس پروازوں، اضافی ضروری سہولیات، پروگرام مینجمنٹ اور لانچ مہم کے اخراجات بھی شامل ہیں۔

بڑے اثرات

پی ایس ایل وی کے کام کرنے سے ملک، زمین کے مشاہدے، آفات کے انتظام، نیوی گیشن اور خلائی سائنس کے لئے سیٹلائٹ کی لانچنگ صلاحیت میں خود کفیل ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ پی ایس ایل وی کنٹی نیوایشن پروگرام اس صلاحیت کو اسی طرح کی قومی ضرورتوں کے لئے قومی سیٹلائٹ کی لانچنگ میں استحکام حاصل کرلے گا۔

پی ایس ایل وی کنٹی نیو ایشن پروگرام فیز۔6 پروگرام سے بھارتی صنعت کی شراکت داری کے ساتھ 8 پروازیں ہر سال کی فریکوئنسی سے لانچ  کرسکے گا۔ تمام آپریشنل پروازیں 2024۔2019 کے عرصے کے دوران مکمل کرلی جائیں گی۔

یہ پروگرام زمینی مشاہدے، نیوی گیشن اور خلائی سائنس کے لئے سیٹلائٹ کی لانچنگ ضروریات کو پورا کرسکے گا۔ اس سے بھارتی انڈسٹری میں پروڈکشن کے تسلسل کو یقینی بنائے گا۔

پی ایس ایل وی کنٹی نیو ایشن پروگرام کو آغاز میں سال 2008 میں شروع کیا گیا تھا اور اس کے چار مراحل مکمل ہوچکے ہیں اور پانچواں مرحلہ کیو۔2 آف 20۔2019 سے کیو۔1 کے 24۔2023 کے عرصے کے دوران سیٹلائٹ لانچ مشن کو مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔

پس منظر

پی ایس ایل وی ایک وسیع خوبیوں والی لانچ گاڑی ہے جو ہمارے سن ۔ سنکرونس پولر آربٹ (ایس ایس پی او) جیو، سنکرونس ٹرانسفر اربٹ (جی ٹی او) اور لوانکلینیشن لو ارتھ آربٹ میں لے جاتا ہے۔ 12 اپریل 2018 کو پی ایس ایل وی۔سی 41 کے کامیاب لانچ کے ساتھ ی پی ایس ایل وی نے 3 ڈیولپمنٹل اور 43 آپریشنل فلائٹس مکمل کرلی ہیں نیز ان میں سے گزشتہ 41 پروازیں مکمل کامیابی کے ساتھ پوری ہوئی ہیں۔

U- 2954