وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے بھوٹان فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (بی ایف ڈی اے)، وزارت صحت، بھوٹان کی شاہی حکومت اور فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) کے درمیان فوڈ سیفٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط کو منظوری دی۔
بھوٹان فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (بی ایف ڈی اے)، وزارت صحت، بھوٹان کی شاہی حکومت اور فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی)، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، حکومت ہند کے درمیان اس معاہدے پر دستخط سے دو پڑوسی ممالک کے درمیان تجارت میں سہولت ملے گی۔ بی ایف ڈی اے مصنوعات کو ہندوستان کو برآمد کرتے ہوئے ایف ایس ایس اے آئی کے ذریعہ تجویز کردہ تقاضوں کی تعمیل کے ثبوت کے طور پر ایک ہیلتھ سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔ اس سے کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ ملے گا اور دونوں طرف سے ضابطوں کی تعمیل کی لاگت میں کمی آئے گی۔
*******
ش ح۔ .م ع ۔ج
Uno-6045