عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے صنعتی ترقی اسکیم (آئی ڈی ایس)، 2017 کے تحت ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کےلئے 1164.53 کروڑ روپے کو منظوری دے دی ہے۔
حکومت ہند نے ریاست ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے لیے سال 2018 میں نوٹیفکیشن نمبر 2(2)/2018 -ایس پی ایس مورخہ 23 اپریل 2018 کے ذریعے صنعتی ترقی اسکیم، 2017 کا اعلان کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت کل مالی خرچ 131.90 کروڑ روپے تھا۔ مختص کی گئی یہ رقم مالی سال 22-2021 کے دوران ختم ہو گئی۔ اس کے بعد، سال 2029-2028 تک متعینہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے اضافی فنڈ کا تقاضا 1164.53 کروڑ روپے ہے۔ اس اضافی مالی خرچ کے لیے کابینہ نے صنعتی ترقی اسکیم، 2017 کے تحت اپنی منظوری فراہم کر دی ہے۔
ریاست ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں کہیں بھی واقع نئی اور موجودہ صنعتی اکائیوں کو مینوفیکچرنگ اور سروس سیکٹر میں توسیع کے لئے رقوم تک رسائی کے لئے سینٹرل کیپیٹل انویسٹمنٹ انسینٹیو (سی سی آئی آئی اے سی) پلانٹ اور مشینری میں سرمایہ کاری کا 30 فیصد فراہم کیا جائے گا، جس کی اوپری حد 5 کروڑ روپے ہے۔
ریاست ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کی نئی اور موجودہ صنعتی اکائیاں ریاست میں کہیں بھی توسیع کے لئے کاروباری پیداوار / کام کاج شروع ہونے کی تاریخ سے اگلے پانچ سال تک کے لئے عمارت اور پلانٹ اور مشینری کے بیمہ پر بیمہ کے پریمیم کا 100 فیصد نکالنے کی اہل ہوں گی۔
ریاست ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے لئے آئی ڈی ایس، 2017 کا مالی خرچ صرف 131.90 کروڑ روپے تھا، جسے 22-2021 کے دوران جاری کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد، سال 2029-2028 تک متعینہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے اضافی فنڈ کا تقاضا 1164.53 کروڑ روپے ہے۔ اس اضافی مالی خرچ کے لیے کابینہ نے صنعتی ترقی اسکیم، 2017 کے تحت اپنی منظوری فراہم کر دی ہے۔
امید کی جاتی ہے کہ اس سے 774 رجسٹرڈ اکائیوں میں تقریباً 48607 لوگوں کے لئے براہ راست روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ق ت۔ن ا۔
U-9242