نئیدہلی09اکتوبر۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے ریلوے پروٹیکشن فورس آئی پی ایف / آر پی ایس ایف عملے کو چھوڑ کر ریلوے کے تمام مجاز غیرگزیٹیڈ ملازمین کے لئے مالی سال 18-2017 کے لئے 78 دنوں کی اجرت کے برابر پیداواریت سے جڑے بونس کی ادائیگی کو منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے سے ریلوے کے 11 لاکھ 91 ہزار ملازمین کو فائدہ پہنچے گا۔ ریلوے کے ملازمین کے لئے پیداوار یت سے جڑے بونس کی جو ادائیگی کی جائے گی وہ 2044.31 کروڑ روپے ہوگی ۔ ریلوے کے مجازغیرگزیٹیڈ ملازمین کو پیداواریت سے جڑے بونس کی ادائیگی کے لئے اجرت کے تعین کی حد 7000 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ 78 دن کے لئے مستحق ریلوے ملازم کے لئے زیادہ سے زیادہ رقم کی ادائیگی 17.951 روپے ہیں ۔
ریلوے سے متعلق پیداواریت سے وابستہ بونس آر پی ایف / آر پی ایس ایف عملے کو چھوڑ کر تمام غیر گزیٹیڈ ریلوے ملازمین کا احاطہ کرتا ہے ، جو ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہیں ۔مجاز ریلوے ملازمین کو پیداواریت سے وابستہ بونس کی ادائیگی ہرسال دسہرے / پوجا چھٹیوں سے پہلے کی جاتی ہے۔ مرکزی کابینہ کا فیصلہ اس سال کے لئے چھٹیوں سے پہلے نافذ کیا جائے گا۔ 18-2017 کےلئے 78دن کے برابر پیداواریت سے وابستہ بونس ادا کیا جائے گا، جس سے توقع ہے کہ ملازمین کو اس بات کی ترغیب دے گا کہ وہ ریلویز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی سمت کام کریں ۔
پس منظر :
ریلوے حکومت ہند کا ایسا پہلا محکمہ جاتی انڈر ٹیکنگ ادارہ ہے ،جس نے 80 -1979 میں پیدواریت سے وابستہ بونس شروع کیا ۔اس وقت ایک اہم سوچ یہ تھی کہ ریلوے کا معیشت کی کارکردگی میں ایک بنیادی ڈھانچے کے طور پر اہم رول رہے۔ ریلوے کے کام کاج کے مجموعی پس منظر میں یہ بات سوچی گئی تھی کہ 1965 کے دی پیمنٹ آف بونس ایکٹ کی طرز پر بونس کے تصور کے بدلے پیداواریت سے وابستہ بونس کا تصور شروع کیا جائے ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔س ش ۔رم
U-5253