نئی دہلی،23جنوری/وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے دہلی میٹرو کی توسیع کے تحت دلشاد گارڈن سے نیا بس اڈہ، غازی آباد تک کوریڈور کو منظوری دے دی ہے۔اس توسیعی لائن کی کل لمبائی 9.41 کلو میٹر ہے۔ کابینہ نے مرکزی مالی امداد کے طور پر 324.87 کروڑ روپے کے تعاون کی بھی منظوری دے دی۔اس پروجیکٹ کی تکمیل پر 1,781.21 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
اس پروجیکٹ کے نفاذ سے کافی عرصے سے این سی آر میں ضروری اضافی عوامی ٹرانسپورٹ مہیا کیا جاسکے گا۔
اس پروجیکٹ کا نفاذ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن لمٹیڈ( ڈی ایم آر سی) کے ذریعہ حکومت ہند اور نیشنل کیپٹل ٹریٹری آف دہلی(جی این سی ٹی ڈی) کے خصوصی مقصد کے لئے گاڑی کے تحت کیا جائے گا۔
**********
U – 489