Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے دہلی میٹرو فیز IV پروجیکٹوں کے دو راہداریوں کو منظوری دے دی ہے یعنی (i)لاجپت نگر سے ساکیت جی بلاک اور (ii) اندرلوک سے اندر پرستھ تک


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے دہلی میٹرو کے فیز IV پروجیکٹ کے دو نئے گلیاروں کی منظوری دے دی ہے، جس سے قومی خطہ راجدھانی میں میٹرو رابطے کو مزید بہتر بنانے کی امید ہے۔

یہ دو راہداریاں ہیں؛

  1. اندرلوک – اندر پرستھ 12.377 کلومیٹر
  2.  لاجپت نگر – ساکیت جی بلاک 8.385 کلومیٹر

پروجیکٹ کی  لاگت اور فنڈنگ

دہلی میٹرو کے فیز –IV پروجیکٹ کے ان دو راہداریوں کی کل پروجیکٹ لاگت 8,399 کروڑ روپے ہے، جو حکومت ہند، دہلی سرکار اور بین الاقوامی فنڈنگ ایجنسیوں سے حاصل کی جائے گی۔

یہ دونوں لائنیں20.762 کلومیٹر پر مشتمل ہوں گی۔ اندرلوک – اندر پرستھ  کوریڈور گرین لائن کی توسیع ہوگی اور یہ ریڈ، یلو، ایئرپورٹ لائن، میجنٹا، وائلیٹ اور بلیو لائنوں کے ساتھ انٹرچینج فراہم کرے گی، جبکہ لاجپت نگر – ساکیت جی بلاک کوریڈور سلور، میجنٹا اورپنک لائنوں کو جوڑے گا۔

لاجپت نگر – ساکیت جی بلاک کوریڈور پوری طرح سے ایلی ویٹیڈ ہوگا اور اس میں آٹھ اسٹیشن ہوں گے۔ اندرلوک – اندر پرستھ کوریڈور میں 11.349 کلومیٹر زیر زمین لائنیں اور 1.028 کلومیٹر ایلی ویٹڈ لائنیں ہوں گی، جن میں 10 اسٹیشن ہوں گے۔

اندرلوک – اندر پرستھ لائن ہریانہ کے بہادر گڑھ علاقے کو بہتر کنکٹی ویٹی فراہم کرے گی،کیونکہ ان علاقوں کے مسافر براہ راست اندرپرستھ کے ساتھ ساتھ وسط اور مشرقی دہلی کے مختلف علاقوں تک پہنچنے کے لیے گرین لائن پر سفر کر سکیں گے۔

ان کوریڈورز پر اندرلوک، نبی کریم، نئی دہلی، دہلی گیٹ، اندر پرستھ، لاجپت نگر، چراغ دہلی اور ساکیت جی بلاک میں آٹھ نئے انٹرچینج اسٹیشن بنیں گے۔ یہ اسٹیشن دہلی میٹرو نیٹ ورک کی تمام آپریشنل لائنوں کے درمیان باہمی ربط کو نمایاں طور پر بہتر بنائیں گے۔

دہلی میٹرو اپنے چوتھے مرحلے کی توسیع کے حصے کے طور پر پہلے ہی 65 کلومیٹر کا نیٹ ورک بنا رہی ہے۔ توقع ہے کہ ان نئی راہداریوں   کے مارچ 2026 تک مکمل ہو نے کی امید۔ فی الحال ڈی ایم آر سی 286 اسٹیشنوں پر مشتمل 391 کلومیٹر کا نیٹ ورک چلارپا ہے۔ دہلی میٹرو اب دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھتے ہوئے میٹرو نیٹ ورکس میں سے ایک ہے۔

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ (ڈی ایم آر سی)نے پہلے سے قبل سرگرمیوں اور ٹینڈر دستاویزات کی تیاری پہلے سے ہی  شروع کر دی ہے۔

************

ش ح۔ج ق۔ ن ع

 (U: 6051)