نئی دہلی،9 اکتوبر 2019/وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے مرکزی حکومت کے ملازمین اور پنشن پانے والوں کے لئے یکم جولائی2019 سے مہنگائی بھتے(ڈی اے) /ڈی آر میں مزید پانچ فی صد اضافے کی منظوری دی ہے جو بیسک پے/پنشن پر موجودہ 12 فی صد کے علاوہ ہوگی۔ مہنگائی بھتے میں یہ اضافہ ساتویں تنخواہ کمیشن میں کی گئی سفارشات میں پیش کئے گئے تسلیم شدہ فارمولے کے مطابق کیا گیا ہے۔
مہنگائی بھتے اور مہنگائی سے راحت (ڈی اے/ڈی آر) سے حکومت کو 20-2019 کے مالی سال میں 10606.20 کروڑ روپے (جولائی 2019 سے فروری 2020تک ، 8مہینے کے لئے) جبکہ سالانہ 15909.35 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ اس اضافے سے 49.93 لاکھ مرکزی حکومت کے ملازمین اور 65.25 لاکھ پینش پانے والوں کو فائدہ ہوگا۔
مہنگائی بھتے میں اس اضافے سے حکومت کو سالانہ 8690.20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ سال 20-2019 میں اس اضافے سے حکومت کو 5726.80 کروڑ روپے کا اضافی خرچ برداشت کرنا پڑے گا۔(جولائی 2019 سے فروری 2020تک ، 8مہینے کے لئے)۔
پنشن پانے والوں کے لئے مہنگائی سے راحت (ڈی آر) میں اس اضافے سے حکومت کو سالانہ 7319.15 کروڑ روپے کا اضافی خرچ بڑھے گا جبکہ رواں مالی سال میں اس حکومت کو 4870 کروڑ روپے اضافی برداشت کرنے ہوں گے۔
ڈی اے /ڈ ی آر مرکزی حکومت کےملازمین /پنشن پانے والوں کو ان کی بنیادی تنخواہ/پنشن کی حقیقی قدر کو قیمتوں میں اضافے سے تحفظ دینے کے لئے ادا کیا جاتا ہے۔ مہنگائی بھتے/ مہنگائی سے راحت پر سال میں دو دفعہ ، یکم جنوری اور یکم جولائی کو نظر ثانی کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ و ۔ ج۔
U- 4514