نئی دہلی، 1 دسمبر 2017/وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے 9046.17 کروڑ روپے کے تین سال کے بجٹ کے ساتھ 18-2017 سے شرو ع ہونے والے تغذیہ سے متعلق قومی مشن (این این ایم) کے قیام کو کل منظوری دے دی ہے۔
مخصوص باتیں:
این این ایم ایک اعلی ادارہ ہے جو وزارتوں کے تغذیہ سے متعلق مداخلتوں کی نگرانی سپرویژن نشانے طے کرنے اور راہ دکھانے کا کام کرے گا۔
تجاویز :
اس تجویز میں مندرجہ ذیل چیزوں کو شامل کیا گیا ہے۔
*غیر تغذیہ بخش کا حل نکالنے کے لئے مختلف اسکیموں کی خدمات کی نقشہ بندی
*بہت زیادہ مضبوط کنوزن میکنزم کی شروعات
*آئی سی ٹی پر مبنی صحیح وقت کی نگرانی کا نظام
*نشانوں کو حاصل کرنے والی ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں کی حوصلہ افزائی کرنا
*آئی ٹی پر مبنی آلات اور سامان کا استعمال کرنے کے لئے آنگن واڑی ورکروں کی حوصلہ افزائی کرنا
* آنگن واڑی ورکروں کے ذریعہ استعمال کئےگئے رجسٹروں کا خاتمہ
*آنگن واڑی سینٹروں میں بچوں کے قد ناپنے کا کام شروع کرنا
*سماجی آڈٹ
*لوگوں کو جن آندولن کے ذریعہ تغذیہ پر مختلف سرگرمیوں وغیرہ کے ذرائع سے شامل کرنا ، تغذیہ کے وسائل مرکزوں کے قیام وغیرہ شامل ہیں۔
بڑا اثر:
یہ پروگرام نشانوں کے ذریعہ سے ٹھگنے پن ، غیر تسلی بخش تغذیہ ، خون کی کمی اور پیدائش کے وقت بچے کے وزن کم ہونے کی سطح میں کمی کے اقدام کرے گا۔ اس سے بہتر نگرانی وقت پر کارروائی کے لئے احتیاط جاری کرنے کے تال میل بٹھانے اور مقررہ نشانوں کی حصولی کے لئے وزارت اور ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کام کرنے ، راہ دکھانے اور نگرانی کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرے گا۔
فائدے اور کوریج:
اس پروگرام کے ذریعہ دس کروڑ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ ہوگا ۔ سبھی ریاستیں اور اضلاع کا ایک مرحلہ وار طریقے سے احاطہ ہوگا ۔ 18-2017 میں 315 اضلاع ، 19-2018 میں 235 ، اور 20-2019 میں باقی اضلاع کا احاطہ ہوسکے گا۔
مالی خاکہ:
سال 18-2017 سے شروع ہونے والے تین سالوں کے لئے 9046.17 کروڑ روپے کی رقم میں توسیع کی جائے گی۔ اس کا سرکاری بجٹ تعاون (50 فی صد) اور آئی بی آر ڈی یا دیگر ایم ڈی بی کے ذریعہ پچاس فی صد مالی تعاون ہوگا۔ مرکز اور ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے بیچ60:40 مشرقی ریاستی علاقوں اور ہمالیائی ریاستوں کے لئے 90:10 اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے سو فی صد سرکاری بجٹ تعاون ہوگا۔ تین سال کی مدت کے لئے حکومت ہند کا کل حصہ 2849.54 کروڑ روپے ہوگا۔
حکمت عملی اور نشانوں کا نفاذ:
نفاذ کی حکمت عملی بنیادی سطح تک انتہائی نگرانی اور کنوزن ایکشن پلان پر مبنی ہوگی ۔ تغذیہ سے متعلق قومی مشن این این ایم 18-2017 سے 20-2019 تک تین مرحلوں میں شروع کیا جائے گا۔ این این ایم کا مقصد نوجوان بچوں ، عورتوں اور نابالغ لڑکیوں میں ٹھگنے پن ، غیر تسلی بخش تغذیہ کو کم کرنے ، خون کی کمی کو کم کرنا ہے اور ہر سال بالترتیب 2 فی صد ، 2 فی صد، تین فی ا ور 2 فی صد تک پیدائش کے وقت کم وزن کو دور کرنا ہے۔ حالانکہ ٹھگنے پن کو کم کرنے کا نشانہ 2 فی صد ہے۔ مشن سال 2022 تک مشن 25 تک 38.4 این ایف ایس ایچ سے کم کرکے 25 فی صد تک لانے کی کوشش ہوگی۔
پس منظر:
چھ سال سے کم عمر کے بچوں اور عورتوں کے بیچ تغذیہ کی کمی کے معاملے سے نمٹنے کے لئے حکومت نے کئی اسکیمیں نافذ کی ہیں۔ ان منصوبوں کے باوجود حکومت نے غیر تغذیہ بخش اور متعلقہ مسائل کی سطح اونچی ہے۔ منصوبو ں کی کوئی کمی نہیں لیکن عام نشانہ کو حاصل کرنے کے لئے اسکیموں کو ایک دوسرے کے ساتھ منضبط کرنے میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ این این ایم زبردست کنورژن میکانزم اور دیگر طریقوں کوقائم کرکے تال میل کو قائم کرے گی۔
. ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ح ا ۔ ج۔
U- 6045