Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے تروپتی اور برہمپور میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (آئی آئی ایس ای آر) کے مستقل کیمپس کےقیام اور ان کے کام کاج کو منظوری دی


نئی دہلی،  10 اکتوبر 2018، وزیراعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدارت  مرکزی کابینہ نے تروپتی (آندھرا پردیش) اور برہمپور (اڈیشہ)میں دو نئے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس  ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (آئی آئی ایس ای آر) کے مستقل کیمپس کےقیام اور ان کے کام کاج کو منظوری دی ہے۔ان پر مجموعی لاگت 3074.12 کروڑ روپے آسکتی ہے۔ (غیر تکریری اخراجات: 2366.48 کروڑ اور تکریر اخراجات: 707.64 کروڑ)

ہر ایک آئی آئی ایس ای آر میں ساتویں سی پی سی کی سطح 14 کے اعتبار سے رجسٹرار کے دو عہدوں کی تخلیق کو بھی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات:

ایک تخمینے کے مطابق اس پر کل 3074.02 کروڑ روپے کا خرچ آئے گا جن میں سے 2366.48 کروڑ روپے ان اداروں کے مستقل کیمپس کی تعمیر پر خرچ کئے جائیں گے۔اس سلسلے میں تفصیلات درج ذیل ہیں۔

 

آئی آئی ایس ای آر تروپتی

1137.16

 

354.18

 

1491.34

 

آئی آئی ایس ای آر برہمپور

1229.32

 

353.46

 

1582.78

 

مجموعی میزان

 

2366.48

 

707.64

 

3074.12

 

ادارے سرمایہ

 

تکریری

 

میزان

دونوں آئی آئی ایس ای آر اداروں کی تعمیر 117000 مربع میٹر کے رقبے میں کی جائے گی اور ہرایک آئی آئی ایس ای آر میں  1855 طلبا کے لئے بنیادی ڈھانچےکی مکمل سہولیات ہوں گی۔

ان اداروں کی مستقل کیمپس کی تعمیر کا کام دسمبر 2021 تک مکمل کرلیا جائے گا۔

فوائد

آئی آئی ایس ای آر اداروں میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطحوں، پی ایچ ڈی اور انٹےگریٹیڈ پی ایچ ڈی میں اعلی معیار کی سائنسی تعلیم دی جائے گی۔سائنس کے شعبوں میں طلبا ریسرچ کریں گے۔ فیکلٹی کے طور پر بہترین سائنسی ٹیلنٹ  کو راغب کرکے بھارت کو ایک نالج معیشت ہونے کی سمت میں  آگے بڑھایا جائے گا اور بھارت میں سائنسی افرادی قوت  کی ایک  مضبوط بنیاد تیار کی جائے گی۔

پس منظر

سال 2015 میں آندھرا پردیش ری آرگنائزیشن  ایکٹ 2014 کے مطابق  آئی آئی ایس ای آر تروپتی کا قیام عمل میں آیا تھا جبکہ آئی آئی ایس ای آر برہمپور کا قیام 2016 میں مرکزی وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر 2015 میں کئے گئے اعلان کے تحت ہوا تھا۔ یہ ادارے فی الحال ٹرانزٹ کیمپس سے چل رہے ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  م ن۔ن ا۔ن ا۔

 

U- 5262