نئی دہلی، 4 اگست 2021، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے طلبا اور فیکلٹی ارکان کی شمولیت کے ساتھ تعلیمی پروگراموں اور تحقیقی سرگرمیاں انجام دینے کے لئے ڈی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی آئی ایس ٹی) اور ڈیلفٹ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (ٹی یو ڈیلفٹ) کے درمیان کئے جانے والے مفاہمت نامے کو منظوری دےدی ہے۔ اس مفاہمت نامے پر متعلقہ اداروں نے 9 اپریل 2021 اور 17 مئی 2021 کو دستخط کئے گئے تھے اور ای میل کے ذریعہ اس کا تبادلہ کیا گیا تھا۔
مفاہمت نامے کی تفصیل:
فائدے:
اس معاہدے پر دستخط کئے جانے سے تعاون کے ممکنہ مفاد والے شعبوں میں کام کیا جاسکے گا۔مثلاً فیکلٹی ارکان، طلبا اور محققین، سائنسی مواد، پبلی کیشنز اور معلومات کا تبادلہ، مشترکہ ریسرچ میٹنگ ، پی ایچ ڈی پروگرام، دو ڈگری/ دوہری ڈگری پروگرام۔
اس معاہدے کے ذریعہ نیدر لینڈ کی ای ڈبلیو آئی، ٹی یو ڈیلفٹ، جوکہ سب سے پرانی اور سب سے بڑی ڈچ پبلک ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی ہے، کے ساتھ تعاون سے سائنس اور ٹکنالوجی کے میدان میں تحقیق میں مشترکہ سرگرمی کی جاسکے گی۔ اس طرح ملک کے تمام طبقات اور خطوں کو فائدہ ہوگا۔
جس معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں اس سے سائنس اور ٹکنالوجی کے میدان میں نئی تحقیقی سرگرمیوں اور ایپلی کیشن کے امکانات کا پتہ لگانے کے لئے تحریک ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-7453