نئی دہلی،16 مئی / وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے معذور افراد کی مختاری کے محکمے کے زیر نگرانی سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ ، 1860 کے تحت بھوپال میں ایک سوسائٹی کے طور پر ذہنی صحت کی باز آبادکاری کے قومی انسٹی ٹیوٹ (این آئی ایم ایچ آر)کے قیام کو منظوری دی ہے۔ پہلے تین سالوں میں اس پروجیکٹ کی تخمینہ مجموعی لاگت 179.54 کروڑ روپے ہے۔ اس میں 128.54 کروڑ روپے کے غیر تکریری اخراجات اور 51 کروڑ روپے کے تکریری اخراجات شامل ہیں۔
مرکزی کابینہ نے جوائنٹ سکریٹری سطح کے تین عہدے تخلیق کرنے کی تجویز کو بھی منظوری دے دی ہے۔ جس میں ایک عہدہ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر اور دو عہدے پروفیسر کے شامل ہیں۔
این آئی ایم ایچ آر کا اہم مقصد ذہنی طور پر بیمار افراد کو بازآباد کاری کی خدمات فراہم کرنا ، ذہنی صحت کی بازآبادکاری کے شعبے میں صلاحیت کو فروغ دینا ، پالیسی مرتب کرنا اور ذہنی صحت بازآبادکاری کے شعبے میں جدید تحقیق کرنا ہے۔
اس ادارے کے 9 محکمہ ؍ مراکز ہوں گے اور ڈپلوما ، سرٹیفکیٹ ، گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ ، ایم فل ، ڈگری کے بارہ کورس ذہنی صحت کی بازآبادکاری سے متعلق کرائے جائیں گے۔ 5 سال کے عرصے کے اندر مختلف کورسوں میں طلبا کے داخلوں کی تعداد 400 سےز یادہ ہونے کی امید ہے۔
مدھیہ پردیش کی حکومت نے اس ادارے کے قیام کے لئے بھوپال میں 5 ایکڑ زمین الاٹ کی ہے۔یہ ادارہ دو مرحلوں میں تین برس میں مکمل کیا جائے گا۔ دو سال کے اندر ادار ے کا سول اور بجلی کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔
این آئی ایم ایچ آر ذہن صحت بازآبادکاری کے شعبےمیں ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہوگا۔
**************
( م ن ۔ ن ا ۔ م ف (
U. No.6012
The Union Cabinet has approved the establishment of National Institute of Mental Health Rehabilitation (NIMHR) at Bhopal.
— PMO India (@PMOIndia) May 16, 2018
The main objectives of the NIMHR are to provide rehabilitation services to the persons with mental illness, capacity development in the area of mental health rehabilitation, policy framing and advanced research in mental health rehabilitation.
— PMO India (@PMOIndia) May 16, 2018
NIMHR will be the first of its kind in the country in the area of mental health rehabilitation. It will serve as an institution of excellence to develop capacity building in the area of mental health rehabilitation.
— PMO India (@PMOIndia) May 16, 2018