نئی دہلی۔29؍اگست۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے بھارت کے، بعد کی ادائیگیوں کے بینک (آئی پی پی بی) قائم کرنے کیلئے پروجیکٹ کے خاکے پر نظرثانی کیلئے منظور دی ۔ پہلے اس کا تخمینہ 800 کروڑ روپئے کا تھا جسے بڑھا کر اب 1435 کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔ لاگت کے نظرثانی شدہ تخمینے میں 635 کروڑ روپئے کی اضافی رقم میں سے 400 کروڑ روپئے ٹیکنالوجی کی لاگت اور 235 کروڑ روپئے انسانی وسائل کی لاگت کے لئے مختص کیے گئے ہیں۔
تفصیلات:
آئی پی پی بی خدمات
آئی پی پی بی اپنے ٹیکنالوجی والے حل کے ذریعے ادائیگیوں / مالی خدمات فراہم کرے گی جومحکمہ ڈاک کے ملازمین/ دور دراز تک پہنچنے والے ایجنٹوں کے ذریعے انہیں خط بھیجنے والوں سے مالی خدمات فراہم کرنے والوں میں تبدیل کرکے دستیاب کی جائیں گی۔
آئی پی پی بی دور دراز تک پہنچنے والے ایجنٹوں (ڈاک عملہ اور گرامین ڈاک سیوک) کو ترغیب / کمیشن براہ راست ان کے کھاتوں میں ڈال دی جائے گی تاکہ ان میں آئی پی پی بی ڈیجیٹل خدمات صارفین تک پہنچانے کو فروغ دینے کے مقصد سے جذبہ پیدا کیاجاسکے۔
محکمہ ڈاک کو آئی پی پی بی کی طرف سے جو کمیشن ادا کی جائے گی اس کا ایک حصہ ڈاک خانوں کے اخراجات میں اضافے کے طور پر استعمال کیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا س۔ ع ن
U-4470