وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج جمہوریہ ہند کی حکومت اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط اور توثیق کے لیے اپنی منظوری دے دی ہے۔
توقع ہے کہ اس معاہدے سے سرمایہ کاروں، خاص طور پر بڑے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری آئے گی، جس کے نتیجے میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور سمندر پار براہ راست سرمایہ کاری (او ڈی آئی) کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور اس سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
توقع ہے کہ اس معاہدے سے بھارت میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ، درآمدی انحصار میں کمی، برآمدات میں اضافہ وغیرہ کے ذریعہ آتم نربھر بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 4219