Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے  بھارت  اور جمہوریہ  ارجنٹینا کے درمیان  معدنی وسائل  کے شعبے میں تعاون سے متعق  مفاہمت نامے کو منظوری دی


 

نئی دہلی، 3 جون 2021،       وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے اس مفاہمت نامے کو منظوری دی جس پر حکومت ہند کی کانکنی کی وزارت اور  جمہوریہ ارجنٹینا کی  پروڈکٹیو ڈیولپمنٹ کی وزارت   کی کانکنی پالیسی  کی سکریٹریٹ کے درمیان دستخط کئے جائیں گے۔

اس مفاہمت نامے سے معدنی وسائل کے شعبے میں  تعاون کے لئے  ایک ادارہ جاتی میکانزم  فراہم کرایا جائے گا۔

اس مفاہمت نامے کے مقاصد میں  معدنیات کی تلاش اور فروخت ، لیتھیم کو نکالنے، کانکنی اور  استفادہ کرنے ، بنیادی ڈھاتوں، باہمی مفاد کے لئے اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کے شعبے میں مشترکہ صنعت قائم کرنے  کے امکانات ، خیالات اور معلومات  کے باہمی تبادلے اور  تکنیکی اور سائنسی معلومات کے تبادلے، تربیت اور صلاحیت سازی کی حوصلہ افزائی کرنے  اور کانکنی کی سرگرمیوں کےشعبے میں  سرمایہ کاری اور  ڈیولپمنٹ   کو فروغ ،  اختراع کا مقصد پورا کرنے کے لئے تعاون جیسی سرگرمیوں کو مستحکم کرنا  شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-5072