وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ نے نوجوانوں کی ترقی اور نوجوانوں کی قیادت میں ترقی نے نوجوانوں کو مساوی رسائی فراہم کرنے کے لیے،ٹیکنالوجی پر مبنی ایک اعلیٰ قابل بنانے والے طریقہ کار کے طور پر کام کرنے، ان کی امنگوں کو عملی جامہ پہنانے اور حکومت کے پورے دائرہ کار میں وکشت بھارت کی تعمیر کے لیے ایک خود مختار ادارے ‘میرا یووا بھارت ’(ایم وائی بھارت) کے قیام کو منظوری دی ہے۔
اثرات:
‘میرا یووا بھارت’ (ایم وائی بھارت) کا بنیادی مقصد نوجوانوں کی ترقی کے لیے اسے ایک مکمل سرکاری پلیٹ فارم بنانا ہے۔ نئے انتظام کے تحت، وسائل تک رسائی اور مواقع تک رسائی کے ساتھ ساتھ، نوجوان کمیونٹی میں تبدیلی کے ایجنٹ اور قوم کے معمار بن جائیں گے اور انہیں حکومت اور شہریوں کے درمیان ‘یووا سیتو’ کے طور پر کام کرنے کی اجازت ملے گی۔ یہ قوم کی تعمیر کے لیے نوجوانوں کی بے پناہ توانائی کو بروئے کار لانا چاہتا ہے۔
تفصیلات:
ایک خود مختار ادارہ ‘میرا یووا بھارت’ (ایم وائی بھارت)، 15سے 29 سال کی عمر کے نوجوانوں کو فائدہ پہنچائے گا، جو کہ نوجوانوں سے متعلق قومی پالیسی میں ‘نوجوانوں’ کی تعریف کے عین مطابق ہے۔ پروگرام کے اجزاء کی صورت میں، جو خاص طور پر نوعمروں کے لیے ہیں، استفادہ کنندگان 10سے 19 سال کی عمر کے گروپ میں ہوں گے۔
‘میرا یووا بھارت’ (میرا بھارت) کے قیام سے:
پس منظر:
تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں، جس میں تیز رفتار مواصلات، سوشل میڈیا، نئے ڈیجیٹل مواقع اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کا ماحول ہے، نوجوانوں کو مشغول کرنے اور ان کو بااختیار بنانے کے لیے ‘پورے حکومتی نقطہ نظر’ کے اصولوں سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے، حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ایک نئے خود مختار ادارے، یعنی‘ میرا یووا بھارت’ (ایم وائی بھارت) کی شکل میں پیش رسائی کے لئے زیادہ سے زیادہ قابل عمل طریقہ کار قائم کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ع- ق ر)
U-10670
The Cabinet decision on establishing Mera Yuva Bharat (MY Bharat) will go a long way in furthering youth-led development and giving wings to the aspirations of our talented Yuva Shakti. https://t.co/l9IC9in45C https://t.co/yiURBxsEQM
— Narendra Modi (@narendramodi) October 11, 2023