وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے ایودھیا ہوائی اڈے کو بین الاقوامی ہوائی اڈہ قرار دینے اور اسے ’’مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈہ، ایودھیادھام‘‘ کا نام دینے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔
ایودھیا ہوائی اڈے کو بین الاقوامی درجے تک پہنچانا، غیر ملکی زائرین اور سیاحوں کے لیے دروازے کھولتے ہوئے، ایودھیا کی اقتصادی صلاحیت اور عالمی زیارت گاہ کے طور پر اس کی اہمیت کو تسلیم کرنے کے لیے اہم ہے۔
ہوائی اڈے کا نام، ’’مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈہ، ایودھیادھام‘‘ رکھنا، رامائن کی تصنیف سے منسوب بابا مہارشی والمیکی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے، جو ہوائی اڈے کی شناخت میں ثقافتی تاثر پیدا کرتے ہیں۔
ایودھیا، اپنی گہری ثقافتی جڑوں کے ساتھ، حکمت عملی کے لحاظ سے ایک اہم اقتصادی مرکز اور زیارت گاہ بننے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ہوائی اڈے کی بین الاقوامی عقیدتمندوں اور کاروباریوں کو راغب کرنے کی صلاحیت، شہر کی تاریخی اہمیت کے عین مطابق ہے۔
*****
U.No.3289
(ش ح –ا ع – ر ا)
प्रभु श्री राम की पावन नगरी अयोध्या को दुनियाभर से जोड़ने के लिए हमारी सरकार कृतसंकल्प है। इसी कड़ी में यहां के एयरपोर्ट को इंटरनेशनल एयरपोर्ट घोषित करने के साथ ही इसका नाम ‘महर्षि वाल्मीकि अंतरराष्ट्रीय हवाई अड्डा, अयोध्या धाम’ रखने के प्रस्ताव को मंजूरी दी गई है। यह कदम महर्षि… https://t.co/xhwQQ9gmb1
— Narendra Modi (@narendramodi) January 5, 2024