وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے نیتی آیوگ کے زیراہتمام اپنی فلیگ شپ پہل، اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم) کو جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے، جس میں کام کے وسیع دائرہ کار اور 31 مارچ 2028 تک کی مدت کے لیے 2,750 کروڑ روپے کے مختص بجٹ کو منظوری دی گئی ہے۔
اے آئی ایم 2.0 وکست بھارت کی سمت میں ایک قدم ہے جس کا مقصد ہندوستان کے پہلے سے متحرک اختراعات اور کاروبار کے ماحولیاتی نظام کو وسعت دینا، مضبوط اور گہرا کرنا ہے۔
یہ منظوری ہندوستان میں ایک مضبوط اختراعی اور کاروباری ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کو واضح کرتی ہے۔ گلوبل انوویشن انڈیکس میں ہندوستان کے 39ویں رینک پر اور دنیا کے تیسرے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے مرکز کے ساتھ، اٹل انوویشن مشن(اے آئی ایم 2.0) کے اگلے مرحلے سے ہندوستان کی عالمی مسابقت کو مزید فروغ ملنے کی امید ہے۔ اے آئی ایم کے جاری رہنے سے تمام شعبوں میں بہتر ملازمتوں کی تخلیق، اختراعی مصنوعات اور زیادہ موثر خدمات میں براہ راست تعاون کرے گا۔
اٹل ٹنکرنگ لیبس(اے ٹی ایل)اور اٹل انکیوبیشن سینٹر(اے آئی سی) جیسی اے آئی ایم 1.0کی کامیابیوں پر پیشرفت کرتے ہوئے اے آئی ایم 2.0 مشن کے نقطہ نظر میں ایک معیاری تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے جہاں اے آئی ایم 1.0 میں ایسے پروگراموں کو نافذ کرنا شامل ہے جنہوں نے ہندوستان کے اس وقت کے نئے ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے نئے اختراعی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی، وہیں اے آئی ایم 2.0 میں ماحولیاتی نظام میں خلاء کو پُر کرنے اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں، صنعت،تعلیمی اداروں اور کمیونٹی کے ذریعے کامیابیوں کو بڑھانے کے لیے نئے اقدامات شامل ہیں۔
اے آئی ایم 2.0 کو تین طریقوں سے ہندوستان کے اختراعات اور کاروباری ماحولیات کو مضبوط کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے: (a) ان پٹ میں اضافہ کرکے (یعنی مزید اختراع کاروں اور کاروباری افراد کو شامل کرکے)، (b) کامیابی کی شرح یا ’تھرو پٹ‘ (یعنی مزید اسٹارٹ اپس کو کامیاب ہونے میں مدد کرکے) اور (c) ’آؤٹ پٹ‘ کے معیار کو بہتر بنا کر (یعنی بہتر ملازمتوں، مصنوعات اور خدمات کی تخلیق)
ماحولیاتی نظام میں دو پروگراموں کے ذریعے ان پٹ کو بڑھانے کاہدف :
ماحولیاتی نظام میں چار پروگراموں کے ذریعے تھرو پٹ کو بہتر بنانے کا ہدف :
ہیومن کیپیٹل ڈیولپمنٹ پروگرام ہندوستان کے اختراعی اور کاروباری ماحول کے نظام کو بنانے، چلانے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے پیشہ ور افراد (منیجرز، اساتذہ، ٹرینرز) پیدا کرنے کے لیے ایک نظام تشکیل دیتا ہے۔ یہ اسکیم ایسے 5500 پیشہ ور تیار کرے گی۔
دو پروگراموں کے تحت آؤٹ پٹ (ملازمتیں، مصنوعات اور خدمات)کے معیار کو بہتر بنانے کا ہدف:
*****
ش ح۔ ع ش۔ ع د
U-No. 2952
The Cabinet decision relating to the continuation of Atal Innovation Mission reflects our government’s unwavering commitment to fostering innovation.
— Narendra Modi (@narendramodi) November 26, 2024
This Mission continues to enhance India’s progress in sectors like science, technology and industry. https://t.co/VcH4hca770