Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے اعلیٰ کار کردگی والے  شمسی  پی وی ماڈیولز  کے قومی پروگرام کے لئے  پیداوار سے منسلک  ترغیبی  اسکیم کو منظوری دی


نئی دلّی ، 07 اپریل / وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کی صدارت  میں مرکزی کابینہ  نے 4500 کروڑ روپئے  کے مختص بجٹ سے اعلیٰ  کار کردگی   والے شمسی  پی وی ماڈیولز   کے ذریعہ  گیگا واٹ   ( جی ڈبلیو ) کی مینو فیکچرنگ   صلاحیت   کی خاطر  ‘‘ اعلیٰ کار کردگی والے شمسی پی وی ( فوٹو وولٹک ) ماڈیولز  کے قومی پروگرام ’’ کے لئے پیداوار  سے منسلک  ترغیبی اسکیم ( پی ایل آئی ) کو نافذ کرنے کی نئی  اور قابل تجدید توانائی  کی وزارت کی تجویز  کو منظوری دے دی ہے ۔

          سر دست ،  شمسی  توانائی کی صلاحیت میں اضافہ  بیشتر درآمد شدہ  شمسی  پی وی سیل اور  ماڈیولز  پر منحصر ہے کیونکہ  ملک میں شمسی  پی وی  سیل اور ماڈیولز  تیار کرنے کی صلاحیت  محدود ہے ۔ اعلیٰ کار کردگی والے شمسی  پی وی ماڈیولز سے متعلق   قومی پروگرام  بجلی جیسے اہم شعبے میں در آمد پر انحصار کو کم کرے گا اور آتم نربھر بھارت   اقدام میں بھی  معاون  ثابت ہو گا ۔

          شمسی پی وی بنانے والوں  کا انتخاب  ایک مسابقتی  بولی لگانے  کے شفاف  عمل کے ذریعہ  کیا جائے گا ۔ پی ایل آئی  کی ترغیب  شمسی پی وی  مینوفیکچرنگ  پلانٹ  لگانے  کے بعد سے ، اعلیٰ کار کردگی  والے شمسی  پی وی  کی فروخت   پر 5 سال  تک دی جائے گی ۔ مینو فیکچرنگ  کرنے والوں کو شمسی پی وی ماڈیولز  تیار کرنے کے علاوہ ، گھریلو بازار سے ، اِس کے لئے  مواد حاصل کرنے پر معاوضہ  دیا جائے گا ۔   اس طرح پی ایل آئی کی رقم ، ماڈیولز کی کارکردگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ مقامی طور پر اس کی قدر میں اضافے میں مدد کرے گی ۔

          اسکیم سے ہونے والے متوقع فوائد  / نتائج مندرجہ ذیل ہیں  :

1 ۔      شمسی پی وی مینو فیکچرنگ  پلانٹس  کی مربوط  صلاحیت  میں 10000 میگا واٹ کا اضافہ  ہو گا ۔

2 ۔      شمسی پی وی  مینو فیکچرنگ  پروجیکٹوں  میں 17200 کروڑ روپئے براہ راست سرمایہ کاری ۔

3 ۔      بقیہ مادے کے لئے 5 برسوں میں 17500 کروڑ روپئے  کی مانگ ۔

4 ۔      تقریباً 30000 براہ راست  روز گار  اور بالواسطہ طور پر  120000 افراد کے لئے روز گار ۔

5 ۔      ہر سال تقریباً 17500 کروڑ روپئے کی در آمدات کا متبادل ۔

6 ۔      شمسی پی وی ماڈیولز  میں اعلیٰ کار کردگی  کے حصول کے لئے تحقیق و ترقی میں اضافہ ۔

 

۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا  ۔ ع ا ۔ 07.04.2021 )

U.No. 3484