نئی دہلی،23جنوری/وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے اشیاء اور خدمات ٹیکس ادارۂ اختیارات اپیل کی قومی بینچ(جی ایس ٹی اے ٹی) کی تشکیل کو منظوری دے دی ہے۔
ادارۂ اختیارات اپیل کی قومی بینچ دہلی میں قائم ہوگی۔ جی ایس ٹی اے ٹی کی صدارت صدرجمہوریہ کریں گے اور اس میں ایک تکنیکی رکن( مرکز) اور ایک تکنیکی رکن( ریاست ) شامل ہوگی۔
جی ایس ٹی اے ٹی قومی بینچ کی تشکیل کے لئے ایک مشت 92.50 لاکھ روپے کا خرچ آئے گا۔ جبکہ بار بار آنے والی لاگت 6.86 کروڑ سالانہ ہوگی۔
تفصیلات
ن اشیاء اور خدمات ٹیکس ادارۂ اختیارات اپیل ، جی ایس ٹی قوانین کے لئے اپیل کا دوسرا اور مرکز اور ریاست کے درمیان تنازعات کو سلجھانے کا پہلا مساوی پلیٹ فارم۔ مرکز اور ریاست،اشیاء و خدمات ٹیکس ایکٹ کے ادارۂ اختیارات اپیل، اتھارٹیز کے ذریعہ جاری اولین اپیلوں میں دیئے گئے احکام کے خلاف اپیل، جی ایس ٹی ادارۂ اختیارات اپیل اتھارٹی کے سامنے داخل ہوتی ہے جو کہ یقینی بنائے گاکہ جی ایس ٹی کے تحت پیدا ہورہے تنازعات کے حل نکالنے میں یکسانیت ہوگی اور اس طرح تمام ملک میں جی ایس ٹی کو مساوی طور پر نافذ کیاجائے گا۔
اشیاء اور خدمات ٹیکس قانون کے باب XVIII میں جی ایس ٹی حکمرانی کے دائرے میں تنازعے کے حل کے لئے ادارۂ اختیارات اپیل اور جائزہ میکینزم کا انتظام کیا گیا ہے۔ مرکزی اشیاء و خدمات ٹیکس قانون کی دفعہ 109 ، مرکزی سرکار کو اس بات کا اختیار مہیا کراتی ہیں کہ وہ ٹریبونل کی سفارش پر نوٹیفکیشن کے ذریعہ سفارش میں مقررہ تاریخ سے پہلے موثر بناتے ہوئے اشیاء اور خدمات ٹیکس اپیل کی شکل میں پاس کئے گئے احکامات کے خلاف اپیلوں کی سنوائی کرے گا۔
**********
istry of Finance
(م ن ۔ش ت ۔ ر ض )
U – 493