Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے آؤٹر اسپیس کے پرامن استعمال میں تعاون پر ہند اور اومان کے درمیان مفاہت نامہ کو منظوری دی


نئی دہلی، 6 جون   2018/ وزیراعظم  جناب نریند مودی کی سربراہی مرکزی کابینہ نے   آج ہندستان  اور اومان   کے درمیان   آؤٹر اسپیس   کے پرامن استعمال   میں تعاون  کرنے کے سلسلہ  میں ایک مفاہمت نامہ  کو منظوری دی  ۔ اس مفاہمت نامے پر دستخط   ہندستان  کی جانب سے انڈین  اسپیش    ریسرچ   آرگنائزیشن  (اسرو)   نے کئے  اور اومان  کی جانب  سے اس مفاہمت نامے پردستخط  وہاں کی  ٹرانسپورٹ  اور کمیونیکشن    کی وزارت  نے کئے  ۔ یہ سمجھوتہ  مسقط  میں فروری 2018 میں کیا گیا تھا۔

 تفصیلات:

اس مفاہمت نامے سے تعاون کے حسب ذیل شعبوں  مثلاً    خلائی سائنس   ، تکنالوجی اور اپیلی کیشن نیز زمین کے   ریموٹ  سینسنگ    ، سٹیلائٹ پر مبنی   نیوی گیشن    خلائی  سائنس   اور پلینٹ کی کھوج ، خلائی  جہاز کا  استعمال   اور  خلائی نظام   کے علاوہ     گراؤنڈ سسٹم   اور خلائی  ٹکنالوجی  کی ایپلی کیشن   میں  احاطہ ہوسکے گا۔

 یہ مفاہمت نامہ   ایک مشترکہ ورکنگ  گروپ کے قیام کی رہنمائی  کرے گا   جس میں ڈی او ایس /اسرو اور ٹرانسپورٹ  اور مواصلات کی وزارت  کے ممبروں کو شامل کیا جائے گا  جو اس  مفاہمت نامے کے  بروقت   اور بامعنی   نفاذ سمیت   لائحہ عمل  کو  مزید وضع کرسکیں گے۔ یہ مفاہمت نامہ  نئی تحقیق  سرگرمیوں کی کھوج اور زمین  کی ریموٹ سینسنگ   کے شعبے میں ممکنہ  ایپلیکیشن   سٹیلائٹ  پر مبنی نیوی گیشن   اور پلنیٹ کی کھوج   فلائی  سائنس  اور آؤٹر اسپیس   کی کھوج  کو جہت فراہم کرے گا۔ یہ   مفاہمت نامہ  ایک مشترکہ   ورکنگ  گروپ  کے قیام   کی رہنمائی  کرے گا جو   مزید اس  مفاہمت نامہ کی کوششوں کے بروقت نفاذ  سمیت لائحہ عمل   طے کر پائے  گا۔

حکمت عملی اور ہدف کا نفاذ

اس مفاہمت نامہ سے  ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کے  قیام کی راہ ہموار ہوگی جو   اس مفاہمت نامے کی شقوں کی بروقت نفاذ سمیت لائحہ عمل    کو مزید  وضع کرسکے گا۔

  فائدے:

یہ مفاہمت نامے   انسانیت   کے فائدہ   کے لئے خلائی    ٹکنالوجیوں  کے ایپلی کیشن   کے شعبے   میں مشترکہ   سرگرمی کے فروغ  کی راہ  ہموار کرے گا جس سے    اس ملک کے تمام    خطوں   اور طبقوں  کو فائدہ  حاصل ہوگا  ۔

اثرات:

 اس مفاہمت نامے  کے ذریعہ   سلطنت آف  اومان  کے ساتھ   تعاون سے    انسانیت   کے فائدہ  کے لئےخلائی   ٹکنالوجیوں کی ایپلیکیشن   کے شعبے میں مشترکہ  سرگرمی  کے  فروغ  کی راہ ہموار ہوگی۔

 پس منظرـ

 اومان نے اپنے  خلائی پروگرام  تیار کرنے کے لئے  بھارتی اسرو کے ساتھ   تعاون   کرنے کی دلچسپی   ظاہر کی تھی۔ اومان  کے مواصلات   کے محکمے   کا ایک چار رکنی   وفد نے  مارچ 2011  میں اسرو کا دورہ کیا تھا اور اسرو کے افسروں سے بات کی تھی اور اسرو کی تکنیکی سہولیات   (تنصیبا) کا بھی دورہ کیا تھا۔  اومان  نے مئی  2016 میں اومان   کے لئے ہندستان  سفیر   کو اسرو  کے ساتھ  خلائی  ایپلی کیشن   میں تعاون  کرنے کے سلسلہ میں  اپنی دلچسپی    سے آگاہ کیا  تھا جس کے بعد   دونوں ملکوں نے آؤٹر  اسپیس  کے پرامن استعمال   کے لئے مفاہمت  نامہ پر   آپسی  اتفاق کیا اور پھر دونوں ملکوں سے مفاہمت نامہ پر دستخط کئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ح ا ۔ ج۔

U- 2958