وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے یکم جولائی 2023سے مرکزی حکومت کے ملازمین کو مہنگائی بھتے (ڈی اے)کی اضافی قسط اور پنشن یافتگان کے لیے مہنگائی ریلیف(ڈی آر)جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ بنیادی تنخواہ/پنشن کے 42فیصد کی موجودہ شرح کے مقابلے میں یہ4فیصد کے اضافے کی نمائندگی کرتا ہے، تاکہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کی تلافی کی جاسکے۔ یہ اضافہ منظور شدہ فارمولے کے مطابق ہے، جو ساتویں مرکزی تنخواہ کمیشن کی سفارشات پر مبنی ہے۔
مہنگائی الاؤنس اور مہنگائی ریلیف دونوں کی وجہ سے خزانے پر مشترکہ اثر 12,857 کروڑ روپے سالانہ ہوگا۔ اس سے تقریباً 48.67 لاکھ مرکزی حکومت کے ملازمین اور 67.95 لاکھ پنشن یافتگان کو فائدہ پہنچے گا۔
*************
ش ح۔ ج ق۔ن ع
U. No.10964