Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نےاستقدامی طورپر ہندوستان اور بل اینڈ ملنڈاگیٹس فاؤنڈیشن (بی ایم جی ایف)کے درمیان صحت کے میدان میں تعاون کے معاہدے کو منظوری دی


نئی دہلی ،08؍جنوری:وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے حکومت ہند کے محکمہ صحت اور خاندانی بہبود(ڈی او ایچ ایف ڈبلیو) اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن (بی ایم جی ایف) کے درمیان صحت کے میدان میں تعاون کے مفاہمت نامے(ایم او سی) پر نومبر2019 میں جناب گیٹس، بی ایم جی ایف-دہلی کے کو-چیئر(ساتھی صدر نشین) اور ٹرسٹی کے ہندوستان دورے کے دوران استقدامی منظوری دے دی ہے۔

اس مفاہمت نامے(ایم او سی)کے تحت تعاون کے درج ذیل میدانوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

  1. ماؤں، نوزائیدہ بچوں اور بچوں کی شرح اموات میں کمی لانے اور تغذیہ خدمات کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکہ کار اور کوالٹی یا معیاری ابتداعی صحت خدمات کی سبھی تک رسائی کو آسان اور سہل بنانا۔
  2. فیملی پلاننگ کے طورطریقوں اور معیاری متبادل میں اضافہ کرنا۔ خصوصی طورپر نوجوان خواتین تک ایسے متبادل دستیاب کرانا جنہیں آسانی سے بدلا جاسکے۔
  3. ٹی بی، وی ایل اور ایل ایف جیسی بیماریوں کے کیسوں میں کمی لانا۔
  4. مختص بجٹ کے استعمال کے ساتھ صحت کے میدان میں کام کرنے والے انسانی وسائل کے ہنر اور انتظام، مضبوط سپلائی چین اور نگرانی نظام کے ذریعہ صحت نظام کو مستحکم بنانا۔

اس مفاہمت نامے کے انتظامات کو نافذ کرنے اور تعاون کے میدانوں کا تفصیلی بیورا طے کرنے کے لیے ایک پروگرام ایکشن(پی اے سی)کمیٹی کا قیام کیاجائے گا۔

 

*************