نئی دہلی،27/جون۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی کابینہ نے ہندوستان اور ڈنمارک کے درمیان سائنس، ٹکنالوجی اور اختراع کے میدانوں میں تعاون پر ہوئے مفاہمت نامے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔
ہندوستان اور ڈنمارک کے درمیان سائنسی اور ٹیکنالوجی تعلقات دونوں ممالک کے درمیان سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کے میدان میں تعاون پر ہوئے ایک معاہدے پر دستخط کے ذریعہ 22 مئی 2018 کو ایک تاریخی سنگ میل پر پہنچ گئے۔
فوائد:
اس سے باہمی تعلقات میں ایک نیا باب کھل جائے گا کیونکہ دونوں اطراف سے اب سائنس ، ٹیکنالوجی اور اختراع کے میدانوں میں باہمی مفاد کے لئے اہم مرکوزیت کے ذریعہ اضافی طاقتوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ اس مفاہمت نامے کا مقصد ہندوستان اور ڈنمارک کے درمیان سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کے ساتھ باہمی مفاد کے لئے آپس میں حوصلہ افزائی، فروغ اور تعاون کریں گے۔ اس میں شراکت داروں میں ہند اور ڈنمارک کے سائنسی اداروں کے تحقیق کار ، ادیب، لیبارٹریوں اور کمپنیوں کے آر اینڈ ڈی ہوں گے۔
قابل تجدید توانائی، پانی ، مادی سائنس، سستی حفظان صحت، مصنوعی حیاتیات، فعال فنڈ اور نیلی معیشت کو فوری طور پر تعاون کے لئے ممکنہ میدانوں کے طور پر شناخت کئے گئے ہیں۔
********
م ن۔ش ت۔ رض)
U-3337