وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے سال 25-2024 سے 26-2025 تک کی مدت کے لئے 1261 کروڑ روپے کے فنڈ سے خواتین خود امدا دی گروپوں (ایس ایچ جیز) کو ڈرون فراہم کرنے والی مرکزی سیکٹر کی اسکیم کو منظور دے دی ہے۔
اس اسکیم کا مقصد زرعی مقاصد کے لئے کسانوں کو کرائے پر خدمات فراہم کرنے کی خاطر 24-2023 سے 26-2025 کی مدت کے دوران 15000 منتخب خواتین خود امدادی گروپوں کو ڈرونس فراہم کرنا ہے۔
محترم وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے خطوط پر اسکیم کا مقصد خواتین کے خود امدادی گروپوں (ایس ایچ جیز) کو با اختیار بنانا اور زرعی سیکٹر میں ڈرون خدمات کے ذریعہ نئی ٹیکنالوجیاں متعارف کرانا ہے۔
اس اسکیم کی اہم خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں :
اسکیم کے تحت منظور کردہ اقدامات 15000 ایس ایچ جیز کو پائیدار کاروبار اور روز گار فراہم کریں گے اور ایس ایچ جیز کم از کم ایک لاکھ روپے سالانہ کی اضافی آمدنی حاصل کرسکیں گے۔
اسکیم بہتر کارکردگی ، فصل کی پیدا وار میں اضافہ اور کھیتی کی لاگت میں کمی کے لئے زراعت میں جدید ٹیکنا لوجی کو استعمال کرنے اور کسانوں کو فائدہ پہنچانے میں مدد کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- وا – ق ر)
U-1541