Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم نے وزیر اعظم کا استقبال کیا

ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم نے وزیر اعظم کا استقبال کیا


ڈنمارک کی عزت  مآب ملکہ مارگریتھ II نے آج کوپن ہیگن کے تاریخی امالینبرگ محل میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم نے ان کی  ڈنمارک کی تخت نشینی کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ملکہ محترمہ کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے انہیں حالیہ برسوں میں تیزی سے گہرے ہوتے ہوئے ہندوستان۔ ڈنمارک تعلقات خاص طور پر ماحول دوست  منصوبہ جاتی شراکت داری  کےبارے میں آگاہ کیا ۔ انہوں نے سماجی مقاصد کو آگے بڑھانے میں ڈنمارک کے شاہی خاندان کے کردار کی بھی تعریف کی۔

وزیر اعظم نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر ملکہ محترمہ کا شکریہ ادا کیا۔

****************

(ش ح ۔س ب ۔رض )

U NO: 4979