Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

ڈاکٹر ہری کرشنا مہتاب جی ایک بلند پایہ شخصیت تھے جنہوں نے ہندوستان کو آزاد بنانے اور ہر ہندوستانی کے لیے وقار اور برابری کی زندگی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی زندگی وقف کردی: وزیر اعظم


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹر ہری کرشنا مہتاب جی کو ایک بلند پایہ شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہندوستان کو آزاد بنانے اور ہر ہندوستانی کے لیے وقار اور برابری کی زندگی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی زندگی وقف کردی۔ ان کی 125 ویں سالگرہ کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے جناب مودی نے حکومت کے عہد کو دہرایا کہ ڈاکٹر مہتاب کے نظریات کو عملی جامعہ پہنایا جائے گا۔

صدر جمہوریہ   کی طرف سے ایکس پر ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، انہوں نے لکھا:

ڈاکٹر ہری کرشنا مہتاب جی ایک بلند پایہ شخصیت تھے جنہوں نے ہندوستان کو آزاد بنانے اور ہر ہندوستانی کے لیے وقار اور برابری کی زندگی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی زندگی وقف کردی۔ ان کا اڈیشہ کی ترقی میں کردار خاص طور پر قابلِ ستائش ہے۔ وہ ایک عظیم مفکر اور دانشور بھی تھے۔ میں ان کو ان کی 125 ویں سالگرہ پر خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں اور ان کے نظریات کو پورا کرنے کے لیے ہماری عزم کی تجدید کرتا ہوں۔

 ********

ش ح۔  ا س ک ۔ ت ع

U No.2777