ڈاکٹر ٹی وی سوماناتھن نے آج جناب راجیو گوبا کی ریٹائرمنٹ کے بعد حکومت ہند میں نئے کابینہ سکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا۔ ڈاکٹر سوماناتھن تمل ناڈو کیڈر (1987 بیچ) کے ایک آئی اے ایس افسر ہیں۔ انہوں نے کلکتہ یونیورسٹی سے معاشیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔انہوں نے ہارورڈ بزنس اسکول کا ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ پروگرام بھی مکمل کیا ہے، اور وہ ایک مکمل طور پر اہل چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، کاسٹ اکاؤنٹنٹ اور کمپنی سیکریٹری رہے ہیں۔
ڈاکٹر سوماناتھن نے مرکز میں جوائنٹ سکریٹری اور وزیر اعظم کے دفتر میں ایڈیشنل سکریٹری جیسے اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔ انہوں نے کارپوریٹ امور کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں اور واشنگٹن ڈی سی میں ورلڈ بینک میں کارپوریٹ امور کے ڈائریکٹر کے طور پر تعینات رہ چکے ہیں۔ کیبنٹ سکریٹری کے طور پر اپنی شمولیت سے قبل وہ فنانس سکریٹری اور سکریٹری محکمہ اخراجات کا چارج سنبھال رہے تھے۔
تمل ناڈو کی ریاستی حکومت میں، ڈاکٹر سوماناتھن نے بہت سے اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکےہیں جیسے کہ چنئی میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر، وزیر اعلی کے سیکرٹری اور جی ایس ٹی کے آغاز کے اہم مرحلے کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور کمرشل ٹیکس کے کمشنر تھے۔ انہوں نے ڈسپلنری پروسیڈنگز کے کمشنر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں ہیں۔ میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ، چنئی کے بانی منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر، وہ مالیاتی بندش کو حاصل کرنے اور چنئی میٹرو ریل پروجیکٹ کو لاگو کرنے کے لیے ابتدائی ٹینڈر دینے کے ذمہ دار تھے۔
ڈاکٹر سوماناتھن نے 1996 میں ینگ پروفیشنلز پروگرام کے ذریعے ورلڈ بینک، واشنگٹن میں ایسٹ ایشیا اینڈ پیسفک ریجنل وائس پریذیڈنسی میں فنانشل اکانومسٹ کے طور پر شمولیت اختیار کی۔ وہ بینک کے سب سے کم عمر سیکٹر مینیجر بن گئے جب انہیں بجٹ پالیسی گروپ کا مینیجر مقرر کیا گیا۔ 2011 میں عالمی بینک نے ان کی خدمات طلب کیں اور وہ 2011 سے 2015 تک بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دیتے رہے۔
ڈاکٹر سوماناتھن نے معاشیات، مالیات اور عوامی پالیسی پر جرائد اور اخبارات میں 80 سے زیادہ مقالے اور مضامین شائع کیے ہیں، اور میک گرا ہل، کیمبرج/آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی طرف سے شائع ہونے والی تین کتابوں کے مصنف ہیں۔
ش ح۔ا ک ۔ رب
U:10357