وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹر شنکر راؤ تتوا وادی جی کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ ڈاکٹر شنکر راؤ تتوا وادی جی کو تعمیر ملک اور بھارت کی ثقافتی تجدید میں ان کے زبردست تعاون کے لیے ہمیشہ یاد کیا جائے گا ۔ جناب مودی نے کہا، ’’میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے ملک میں اور غیر ممالک میں متعدد مواقع پر ان سے گفت و شنید کا موقع حاصل ہوا۔ ان کی نظریاتی شفافیت اور ماہرانہ طریقہ کار ہمیشہ قابل ذکر رہا۔‘‘
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ ساجھا کی:
’’ڈاکٹر شنکر راؤ تتواوادی جی کی رحلت پر غمگین ہوں۔ انہیں تعمیر ملک اور بھارت کی ثقافتی تجدید میں ان کے زبردست تعاون کے لیےہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ انہوں نے خود کو آر ایس ایس کے لیے وقف کر دیا اور عالمی سطح پر اس کی رابطہ کاری کو آگے بڑھ کر اپنی پہچان بنایا۔ وہ ایک مشہور دانشور بھی تھے، جو ہمیشہ نوجوانوں میں جستجو کے جذبے کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔ طلبا اور دانشوران بی ایچ یو کے ساتھ ان کے تعلق کو محبت سے یاد کرتے ہیں۔ سائنس، سنسکرت اور روحانیت کے تئیں ان کا خصوصی لگاؤ تھا۔‘‘
میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے ملک میں اور غیر ممالک میں متعدد مواقع پر ان سے گفت و شنید کا موقع حاصل ہوا۔ ان کی نظریاتی شفافیت اور ماہرانہ طریقہ کار ہمیشہ ہی قابل ذکر رہا۔
اوم شانتی۔‘‘
Pained by the passing away of Dr. Shankar Rao Tatwawadi Ji. He will be remembered for his extensive contribution to nation-building and India’s cultural regeneration. He dedicated himself to RSS and made a mark by furthering its global outreach. He was also a distinguished…
— Narendra Modi (@narendramodi) March 13, 2025
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:8282
Pained by the passing away of Dr. Shankar Rao Tatwawadi Ji. He will be remembered for his extensive contribution to nation-building and India's cultural regeneration. He dedicated himself to RSS and made a mark by furthering its global outreach. He was also a distinguished…
— Narendra Modi (@narendramodi) March 13, 2025