نئیدہلی۔06جون ، 2018؛ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے چین کے کنگداؤ روانگی سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ وہ سنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کی سالانہ میٹنگ کے لیے کنگداؤ کا دورہ کر رہے ہیں۔
مذکورہ کونسل کے مکمل رکن کی حیثیت سے ہندوستانی وفد کی قیادت کو لے کر وہ بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا تعاون سے متعلق بہت بہترین ایجنڈا ہے جو دہشت گردی، علیحدگی اور انتہا پسندی سے متعلق جنگ سے لے کر کنکٹیویٹی، کامرس، کسٹم، قانون، صحت اور زراعت میں فروغ دینا ہے۔ ساتھ ہی ماحولیات کی حفاظت اور تباہی کے خطرے کو کم کرنا اور عوام سے عوام کے روابط کو فروغ دینا ہے۔ گزشتہ ایک برس کے دوران جب سے ہندوستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بنا ہے تب سے مذکورہ تنظیم اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ ان شعبوں میں خاطر خوار روابط میں اضافہ ہوا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ کنگداؤ سربراہ کانفرنس سے شنگھائی تعاون تنظیم کے ایجنڈا کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ ساتھ ہی شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کی ایک نئی ابتدا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ دوستانہ اور کثیر جہتی تعلقات ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر دوسرے لیڈروں کے ساتھ ملنے اور اپنے خیالات کے تبادلہ کا موقع ملے گا۔
U-3026
On 9th and 10th June, I will be in Qingdao, China to take part in the annual SCO Summit. This will be India’s first SCO Summit as a full member. Will be interacting with leaders of SCO nations and discussing a wide range of subjects with them. https://t.co/7mwQLaHGkS
— Narendra Modi (@narendramodi) June 8, 2018