نئی دلّی، 21/اگست۔ چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر دفاع جنرل وےفنگےنے آج وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
وزیراعظم مودی نے دفاع اور ملٹری ایکسچنج سمیت سبھی شعبے میں ہندوستان اور چین کے درمیان اعلی سطحی روابط میں ہوئے اضافے کی ستائش کی۔
ہندوستان۔ چین کے رشتوں کو دنیا میں استحکام کا ایک عامل قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں امن وسکون کی برقراری ہندوستان اور چین کی اس حساسیت اور پختگی کا اشاریہ ہے جس سے یہ اپنے اختلافات کا حل نکالتے ہیں اور انہیں تنازعے کی شکل نہیں لینے دیتے۔
وزیراعظم مودی نے اس موقعہ پر چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ووہان، گنگ داؤ اور چوہانسبر گ میں ہوئی اپنی ملاقاتوں کا گرمجوشی کے ساتھ یاد کیا۔
************
م ن ۔ م م ۔ رض
U-4367
Gen. Wei Fenghe, State Councillor and Defence Minister of China calls on PM @narendramodi. https://t.co/HKsrgtuad2
— PMO India (@PMOIndia) August 21, 2018
via NaMo App pic.twitter.com/Q39wnP0nYS