Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

چین روانگی سے قبل وزیراعظم کا بیان


نئی دہلی۔26؍اپریل: وزیر اعظم جناب نریندر مودی27-28اپریل2018 کو چین کے شہر وُہان کادورہ کریں گے۔ ا پنے دورہ چین سے قبل وزیراعظم نے  درج ذیل بیان کیا ہے۔

‘‘ میں عوامی جمہوریہ  چین کے صدر عزت مآب جناب ژی جن پنگ کے ساتھ رسمی سربراہ کانفرنس کے لئے 27-28 اپریل 2018 کو چین کے شہر وُہان کا دورہ کروں گا۔

صدر ژی اور میں، باہمی اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل موضوعات پر نظریات کا تبادلہ خیال کریں گے۔ہم قومی ترقی خصوصیت کے ساتھ موجودہ  اورمستقبل کے بین الاقوامی حالات کے تناظر میں اپنے اپنے خیالات اور ترجیحات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

 ہم کلیدی اور طویل مدتی اہمیت کے حامل ہند ۔ چین کے رشتوں میں پیش رفت کاجائزہ بھی لیں گے’’

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ س ش۔ ر ض۔

 

U-2306