نمسکار جی ،
چھتیس گڑھھ کے وزیر اعلیٰ جناب وشنو دیو سائی جی، ریاستی حکومت کے تمام وزراء، ارکانِ اسمبلی ، یہاں موجود دیگر معززین ، جئے جوہار۔
میں ماں دنتیشوری، ماں بملیشوری اور ماں مہا مایا کو بصد احترام پرنام کرتا ہوں۔ چھتیس گڑھھ کی ماؤں بہنوں کو بھی میرا پرنام۔ دو ہفتے پہلے میں نے چھتیس گڑھھ میں 35 ہزار کروڑ رپئے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا تھا اور سنگِ بنیاد رکھا تھا اور آج مجھے خواتین کی قوت کو با اختیار بنانے والی مہتاری وندن اسکیم کو وقف کرنے کا فخر حاصل ہوا ہے۔ مہتاری وندن اسکیم کے تحت چھتیس گڑھھ کی 70 لاکھ سے زیادہ ماؤں بہنوں کو ہر مہینے 1 ہزار رپئے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ بی جے پی سرکار نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔ آج مہتاری وندن اسکیم کے تحت 655 کروڑ رپئے کی پہلی قسط جاری کی گئی ہے اور میں اسکرین پر دیکھ رہا ہوں، لاکھوں لاکھوں بہنوں کے دیدار ہو رہے ہیں، الگ الگ مقامات پر اتنی بڑی تعداد میں آپ سب بہنوں کو ایک ساتھ دیکھنا، آپ کا آشیرواد حاصل کرنا، یہ بھی ہماری خوش قسمتی ہے۔ دراصل تو آج پروگرام اتنا اہم ہے کہ مجھے چھتیس گڑھ میں آپ کے درمیان آنا چاہیئے تھا لیکن میں الگ الگ پروگراموں کی وجہ سے یہاں اتر پردیش میں ہوں اور ماؤں بہنوں، میں ابھی کاشی سے بول رہا ہوں اور کل رات بابا وشوناتھ کو پرنام کرتے ہوئے، ان کی پوجا کرتے ہوئے سبھی ہموطنوں کی بھلائی کے لیے پرارتھنا کر رہا تھا اور آج دیکھیے ، مجھے بابا وشوناتھ کی سرزمین سے، کاشی کی مقدس نگری سے آپ سب سے بھی بات کرنے کا موقع ملا ہے اور اس لئے میں تو مبارکباد دیتا ہی ہوں لیکن بابا وشوناتھ بھی آپ سب کو آشیرواد دے رہے ہیں اور میں، شیو راتری تھی پر سو ، تو شیو راتری کی وجہ سے 8 مارچ خواتین کے دن کے موقع پر یہ پروگرام کرنا ممکن نہیں تھا۔ تو ایک وجہ سے 8 مارچ خواتین کا دن ، شیو راتری کا دن اور آج بابا بھولے کی نگری سے بابا بھولے کا آشیرواد بھی 1000 روپیہ تو پہنچ رہا ہے، اس سے بڑی طاقت بابا بھولے کا آشیرواد بھی پہنچ رہا ہے اور میں ہر مہتاری سے کہوں گا … آپ سب کے کھاتوں میں ، اب ہر مہینے بنا کسی پریشانی کے یہ پیسہ آتا رہے گا اور یہ میرا بھروسہ ہے ، چھتیس گڑھ کی بی جے پی کی سرکار پر اور اس لئے میں گارنٹی دے رہا ہوں ۔
ماؤں بہنوں،
جب مائیں بہنیں با اختیار ہوتی ہیں، تو پورا خاندان با اختیار ہوتا ہے۔ اس لئے، ڈبل انجن کی سرکار کی ترجیح ہماری ماؤں بہنوں کی فلاح ہے۔ آج خاندان کو پکا گھر مل رہا ہے اور وہ بھی خواتین کے نام پر! اجولا کا سستا گیس سلنڈر مل رہا ہے – وہ بھی خواتین کے نام پر! 50 فی صد سے زیادہ جن دھن کھاتے – وہ بھی ہماری ماؤں بہنوں کے نام پر!
جو مدرا لون مل رہے ہیں – ان میں بھی 65 فی صد سے زیادہ ہماری خواتین بہنوں نے، ماؤں بہنوں نے ، خاص کر کے نوجوان بیٹیوں نے قدم اٹھایا، آگے بڑھیں اور یہ لون لے کر کے اپنا کام شروع کیا ہے! پچھلے 10 برسوں میں ہماری حکومت نے سیلف ہیلپ گروپس ( ایچ ایس جی ) کی 10 کروڑ سے زیادہ خواتین کی زندگی بدل دی ہے۔ ہماری حکومت کی کوششوں سے اب تک ملک بھر میں 1 کروڑ سے زیادہ لکھ پتی دیدی بن چکی ہیں۔ ایک کروڑ سے زیادہ لکھ پتی دیدی بن جانا اور گاؤں گاؤں میں یہ کتنی بڑی اقتصادی قوت بن گئی ہے اور لیکن یہ کامیابی کو دیکھتے ہوئے ، ہم نے ایک بہت بڑی چھلانگ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے سنکلپ کر لیا ہے کہ ہم ،ملک کی 3 کروڑ بہنوں کو لکھ پتی دیدی بنانے کا ہدف پورا کرکے رہیں گے۔ نمو ڈرون دیدی اسکیم سے بھی خواتین کو با اختیار بنانے کے نئے راستے کھلے ہیں۔ اور ماؤ بہنوں، نمو ڈرون دیدی کا ایک بڑا پروگرام میں کل ہی کرنے والا ہوں۔ آپ ضرور صبح 10-11 بجے ٹی وی پر ضرور جڑ جائیے۔ دیکھیے نمو ڈرون دیدی کیا کمال کر رہی ہے۔ آپ کو بھی دیکھنے کو ملے گا اور آپ بھی جوش کے ساتھ مستقبل میں اس کے ساتھ جڑ جا ئیں گی ۔ اور یہ ’ نمو ڈرون دیدی ‘ اس اسکیم کے تحت بی جے پی حکومت ، بہنوں کو ڈرون بھی دے گی، اور ڈرون پائلٹ کی ٹریننگ بھی دے گی۔ اور میں نے تو ایک بہن کا انٹرویو دیکھا تھا۔ اس نے کہا ، مجھے تو سائیکل بھی نہیں آتی تھی اور آج میں ڈرون دیدی پائلٹ بن گئی ہوں۔ دیکھیے اس سے کھیتی جدید ہوگی اور بہنوں کی اضافی کمائی بھی ہوگی۔ کل ہی دلّی سے میں ، اس اسکیم کا آغاز کرنے جا رہا ہوں۔ اور اس لئے آپ سب سے اپیل ہے کہ پھر ایک بار ضرور میرے ساتھ جڑیے۔
ماؤں بہنوں،
خاندان خوشحال تب ہوتا ہے، جب خاندان صحت مند ہوتا ہے اور خاندان صحتمند تبھی ہوتا ہے ، جب گھر کی خواتین صحت مند ہوتی ہیں۔ پہلے حمل کے دوران ماں اور بچے کی اموات بہت بڑی تشویش تھی۔ ہم نے مفت ٹیکا کاری اور حمل کے وقت 5 ہزار رپئے کی مدد ، حاملہ خواتین کو دینے کی اسکیم بنائی۔ آشا اور آنگن واڑی کارکنوں کو 5 لاکھ روپئے تک مفت علاج کی سہولت دی گئی ہے۔ پہلے گھر میں ، بیت الخلاء نہ ہونے کی وجہ سے ، بہنوں بیٹیوں کو تکلیف اور شرمندگی سہنی پڑتی تھی ۔ آج ہر گھر میں ماؤں بہنوں کے لیے عزت گھر ہے۔ اس سے ان کی پریشانی بھی کم ہوئی ہے اور بیماریوں سے چھٹکارا بھی ملی ہے۔
ماؤں بہنوں،
انتخابات سے پہلے کئی پارٹیاں بڑے بڑے وعدے کرتی ہیں۔ آسمان سے سارے ستارے آپ کے قدموں میں لاکر رکھ دینے کی باتیں کرتی ہے لیکن، بی جے پی جیسی صاف نیت والی پارٹی ہی اپنے وعدے پورے کرتی ہے۔ اسی لئے، بی جے پی حکومت بننے کے اتنے کم وقت میں مہتاری وندن اسکیم کا ، یہ وعدہ پورا ہوا ہے اور اس لئے میں ، ہمارے وزیر اعلیٰ وشنو دیو جی کو اور ان کی پوری ٹیم کو اور چھتیس گڑھ حکومت کو جتنی مبارکباد دوں ، اتنی کم ہے اور یہی تو وجہ ہے کہ لوگ کہتے ہیں – مودی کی گارنٹی کا مطلب ہوتا ہے، گارنٹی پورا ہونے کی گارنٹی! انتخابات کے وقت ، ہم نے چھتیس گڑھ کی خوشحالی کی ، جو گارنٹی دی تھی، انہیں پورا کرنے کے لیے بھی بی جے پی حکومت لگاتار کام کر رہی ہے۔ میں نے گارنٹی دی تھی کہ چھتیس گڑھ میں ہم 18 لاکھ، آنکڑا بہت بڑا ہے، 18 لاکھ پکے گھر، پکے آواس کی تعمیر کریں گے ۔ حکومت بننے کے دوسرے ہی دن ، ہمارے وشنو دیو سائے جی نے، ان کی کابینہ نے، چھتیس گڑھ حکومت نے ، اس بارے میں فیصلہ لے کر کام کرنا شروع کر دیا۔ میں نے گارنٹی دی تھی کہ چھتیس گڑھ کے دھان کسانوں کو 2 سال کی بقایہ جات بونس کی ادائیگی کی جائے گی ۔ چھتیس گڑھ حکومت نے ، اٹل جی کے یوم پیدائش پر 3 ہزار 700 کروڑ رپئے کا بونس کسانوں کے کھاتوں میں پہنچا دیا۔ میں نے گارنٹی دی تھی ، ہماری حکومت یہاں 3100 رپئے فی کونٹل کی شرح سے دھان کی خریداری کرے گی۔ مجھے خوشی ہے کہ ہماری حکومت نے اپنا وعدہ پورا کیا اور 145 لاکھ ٹن دھان خریدکر نیا ریکارڈ بھی بنا دیا۔ اس کے علاوہ، کرشک انتی اسکیم شروع ہو چکی ہے۔ اس اسکیم میں ، اس سال خریدے گئے دھان کی خرید میں فرق کی ادائیگی جلد ہی کسان بھائیوں کو کی جائے گی ۔ آنے والے 5 برسوں میں ، عوامی فلاح کے ان کاموں کو فیصلہ کن ڈھنگ سے آگے بڑھایا جائے گا۔ اس میں آپ سب ماؤں بہنوں کی بڑی ساجھیداری ہونے والی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ چھتیس گڑھ کی ڈبل انجن حکومت ، اسی طرح آپ کی خدمت کرتی رہے گی، اپنی ہر گارنٹی پوری کرتی رہے گی اور میں ایک بار پھر گرمی تو شروع ہو چکی ہے ، میں اپنے سامنے لاکھوں بہنوں کو دیکھ رہا ہوں۔ یہ منظر بے مثال ہے، یادگار منظر ہے۔ دل میں ہوتا ہے کہ کاش میں آج آپ کے درمیان ہوتا لیکن آپ سب مجھے معاف کریں، لیکن بابا وشو ناتھ کے دھام سے بول رہا ہوں، کاشی سے بول رہا ہوں۔ تو بابا کے آشیرواد بھی ساتھ پہنچا رہا ہوں۔ میری طرف سے آپ سب کو بہت بہت شکریہ ، بہت بہت نیک خواہشات ۔
………………………………………
ش ح ۔ و ا ۔ ع ا
U.No. 5928
हमारी सरकार के बीते 10 वर्ष महिलाओं के मान-सम्मान, समृद्धि और सुरक्षा को समर्पित रहे हैं। छत्तीसगढ़ में महतारी वंदन योजना कार्यक्रम में शामिल होकर सम्मानित महसूस कर रहा हूं।https://t.co/6B1eZFi6fj
— Narendra Modi (@narendramodi) March 10, 2024