نئی دہلی،11ستمبر ۔جناب پی کے سنہا کو جو وزیراعظم کے دفتر میں اس وقت او ایس ڈی کی حیثیت سے کام کررہے ہیں، وزیر اعظم نریندر مودی کا پرنسپل مشیر مقرر کیاگیا ہے۔
جناب سنہا نے 13 جون 2015 سے 30 اگست2019 تک کابینہ کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔ وہ اترپردیش کے1977 کے بیج کے آئی اے ایس افسر ہیں۔اپنے شاندار کریئر کے دوران جناب سنہا نے بجلی اور جہاز رانی کی وزارتوں میں سکریٹری کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں وہ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت میں خصوصی سکریٹری کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
جناب سنہا نے دہلی یونیورسٹی کے سینٹ اسٹیفن سے اکنامکس میں گریجویشن کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے دہلی اسکول آف اکنامکس سے معاشیات میں پوسٹ گریجویشن کیا۔ بعد میں ملازمت کے دوران انہوں نے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ڈپلومہ کیا اور سوشل سائنسز میں ایم فل کیا۔
آئی اے ایس کی حیثیت سے اپنے طویل کریئر کے دوران جناب سنہا نے اترپردیش کی ریاستی سرکار کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کی سطح پر بھی مختلف حثیت سے کام کیا۔
ریاستی سرکار کی سطح پر جناب سنہا نے جونپور اور آگرہ میں ضلع مجسٹریٹ جبکہ وارانسی میں کمشنر ،منصوبہ بندی میں سکریٹری اور آبپاشی کے محکمے میں پرنسپل سکریٹری کے طور پر کام کیا۔ وہ توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبوں میں کئی سال تک کام کرتے رہے اور بجلی کی وزارت ، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت اور جہاز رانی کی وزارت میں بھی مختلف حثیتوں سے کام کرتے رہیں۔ انہیں توانائی اور بنیادی ڈھانچے اور مالیات کے شعبوں میں خاص مہارت حاصل ہیں۔
م ن۔ ح ا۔رض
U- 304