Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

پی ایم این سی ایچ وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات

پی ایم این سی ایچ وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات

پی ایم این سی ایچ وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات


نئی دلّی ، 12 اپریل؍صحت وخاندانی بہبود کے وزیر جناب جے پی نڈا، چلی کے سابق صدر اور پارٹنر شپ فار میٹرنل ، نیو بورن اینڈ چائلڈ ہیلتھ ( پی ایم این سی ایچ ) کے آئندہ چیئر مین ڈاکٹر مائیکل بیچلیٹ ، نامور اداکارہ اور یونیسیف کی خیر سگالی سفیر محترمہ پرینکا چوپڑہ ،پی ایم این سی ایچ پارٹنر فورم کے تین چیمپئن جناب اے کے چوبے ، وزیر مملکت ( صحت و کنبہ بہبود ) اور محترمہ پریتی سودن ، سکریٹری ( صحت و کنبہ بہبود ) پر مشتمل پارٹنر شپ فار میٹرنل ، نیو بورن اینڈ چائلڈ ہیلتھ ( پی ایم این سی ایچ ) پر مشتمل پارٹنرشپ فورم کے ایک وفد نے گزشتہ روز یہاں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی اور انہیں پارٹنرس فورم 2018 کے لئے دعوت دی جو کہ 12-13 دسمبر ، 2018 کو نئی دلّی میں منعقد ہو گا ۔ مختلف ممالک کے سربراہان مملکت اور وزراء صحت اور 1200 وفود اس فورم میں شرکت کریں گے ۔ پی ایم این سی ایچ 92 ممالک اور زائداز 1000 تنظیموں پر مشتمل ایک عالمی ساجھے دار پارٹنر شپ ہے ۔ پی ایم این سی ایچ کے وفد نے وزیر اعظم کو فورم میں شرکت کی دعوت دی اور پارٹنر فورم 2018 کو لوگو پیش کیا جسے وزیر اعظم نے بخوشی قبول کر لیا ۔

فورم کے آئندہ چیئر مین ڈاکٹر مائیکل بیچلیٹ نے وزیر اعظم کو خواتین کو با اختیار بنانے ، بچوں اور نو جوانوں کو آگے لانے کے چیلنج سے نمٹنے کے بارے میں خیالات سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم نے انہیں گجرات میں نجی شعبے اور برادریوں کو منظم کر کے دیہاتوں میں غریب اور حاملہ خواتین کو تغذیہ بخش خوراک فراہم کر کے زچگیوں میں اضافہ کے ذاتء تجربات اور پہل قدمیوں سے واقف کرایا ۔ وزیر اعظم نے مشورہ دیا کہ ہمیں اہم معاملات مثلاً تغذیہ ، شادی کی عمر ، زچگی سے قبل اور بعد میں دیکھ بھال کے لئے عالمی سطح پر لوگوں خصوصاً نوجوانوں کو عورتوں ، بچوں اور نوجواں کے لئے موثر پروگراموں عمل درآمد کے سلسلے میں شامل کیا جاناچاہئیے ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ دسمبر ، 2018 میں ہونے والی آئندہ پارٹنر فورم میٹنگ میں ان موضوعاتپر ایک آن لائن کوئز مقابلہ منعقد کیاجانا چاہئیے جس میں مقابلہ جیتنے والوں کو ایوارڈ دیا جانا چاہئیے ۔

u. 2051

س ش ۔ ر ۔ ر۔ 12.4.18