آج کی گفت و شنید سے ایک بات سامنے آئی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈروں کے وژن میں اتحاد اور مقصد میں یکجہتی موجود ہے۔
میں ’’اے آئی فاؤنڈیشن‘‘ اور ’’ کونسل برائے پائیدار مصنوعی ذہانت ‘‘ کے قیام کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ میں فرانس اور اپنے پیارے دوست صدر میخون کو ان اقدامات پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔
ہمیں ’’مصنوعی ذہانت کے لیے عالمی شراکت داری‘‘ کو حقیقی معنوں میں عالمی نوعیت کا بنانا ہوگا۔ اسے گلوبل ساؤتھ اور اس کی ترجیحات، خدشات اور ضروریات کے بارے میں زیادہ شمولی ہونا چاہیے۔
اس ایکشن سمٹ کی رفتار کو آگے بڑھانے کے لیے ، بھارت کو اگلی چوٹی کانفرنس کی میزبانی کرنے میں خوشی ہوگی۔
شکریہ۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 6446