(1)مرکزی کابینہ نے دانہ پورسے میٹھاپور(2)پٹنہ ریلوے اسٹیشن سے نئے آئی ایس بی ٹی تک دوگلیاروں پرمشتمل پٹنہ میٹروریل پروجیکٹ کی منظوری دے دی
دانہ پورسے میٹھاپورتک کے گلیارے کی فاصلے کی طوالت 26.94کلومیٹراور پٹنہ جنکشن سے نئے آئی ایس بی ٹی تک کے گلیارے کی طوالت 14.45کلومیٹرہوگی
13365.77کروڑروپے کی لاگت والایہ میٹروپروجیکٹ 5سال میں مکمل ہوگا
نئی دہلی ،14فروری :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی صدارت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں (1)دانہ پورسے میٹھاپور(2) پٹنہ ریلوے اسٹیشن سے نئے آئی ایس بی ٹی تک دو میٹروریل گلیاروں کی تعمیرکی منظوری دے دی گئی ۔ 13365.77کروڑروپے کی لاگت سے یہ میٹروریل پروجیکٹ 5برس میں مکمل ہوگا۔
پروجیکٹ کی تفصیلات
*یہ پروجیکٹ 5برس کی مدت میں مکمل کیاجائیگا
*دانہ پورچھاونی سے میٹھاپور تک جانے والا گلیارہ شہرکے عین درمیانی علاقوں سے گذرےگا جس سے رضابازار سکریٹریٹ ، ہائی کورٹ لایونیورسٹی ، اورریلوے اسٹیشن کے گھنی آبادی والے علاقوں میں رابطہ کاری کی سہولت حاصل ہوگی ۔
*پٹنہ جنکشن سے آئی ایس بی ٹی تک کا گلیارہ گاندھی میدان ، پی ایم سی ایچ ،پٹنہ یونیورسٹی راجیندرنگر مہاتماگاندھی سیتو، ٹرانسپورٹ نگراور آئی ایس بی ٹی تک رابطہ کاری کی سہولت فراہم کریگا۔
*یہ میٹرو شہرکے لوگوں مسافروں ، صنعتی مزدوروں اور پٹنہ آنے والوں کو ماحول دوست اور پائیدار عوامی ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرائیگا۔
پٹنہ میٹروپروجیکٹ کی خاص خاص باتیں
(1)دانہ پورسے میٹھاپورتک گلیارے کی لمبائی 16.94کلومیٹرہے ۔ یہ گلیارہ زیادہ ترزیرزمین ہوگا۔(11.20کلومیٹر) اورجزوی طورپر سطح زمین سے بلند ( 5.48کلومیٹر) ہوگا اس میں 11میٹرواسٹیشن شامل ہوں گے ۔ جن میں 3سطح زمین سے اوپراور8زیرزمین اسٹیشن ہوں گے ۔
(2)پٹنہ اسٹیشن سے نئے آئی ایس بی ٹی تک کے میٹرو گلیارے کی لمبائی 14.45کلومیٹرہوگی جس کا بیشترحصہ سطح زمین سے اوپر( 9.9کلومیٹر) اور کچھ حصہ (4.55کلومیٹر) زیرزمین ہوگا ۔ اس گلیارے پر12میٹرواسٹیشن ہوں گے جن میں سے 9سطح زمین سے اوپراور 3زیرزمین ہوں گے ۔
توقع ہے کہ پٹنہ کی26.23لاکھ کی آبادی کو پٹنہ میٹروریل پروجیکٹ سے راست اوربالواسطہ طورپرفائدہ حاصل ہوگا۔ ان میٹروریل گلیاروں کے قریب واقع رہائشی علاقوں کو زبردست فائدہ ہوگا کیونکہ اب ان علاقوں کے لوگ اپنے پڑوس سے ہی شہرکے مختلف علاقوں کا سفرآسانی کے ساتھ کرسکیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-964