Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

پنجم سے واسکو کے درمیان کنیکٹی وٹی سے عوام کو راحت ملنے کے ساتھ ساتھ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا: وزیراعظم


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے قومی آبی گزرگاہ-68 کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس سے گوا میں پنجم سے واسکو کے درمیان کا فاصلہ 9 کلومیٹر مختصر ہوگیا ہے اور یہ سفر اب صرف 20 منٹ میں مکمل کیا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل پنجم سے واسکو کا فاصلہ تقریباً 32 کلومیٹر تھا اور سفر میں تقریباً 45 منٹ کا وقت لگتا تھا۔

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب شری پد نائک کے  مسلسل ٹوئیٹ کے حوالے سے جناب نریندر مودی نے کہا کہ گوا میں پنجم سے واسکو کے درمیان اس کنیکٹی وٹی سے لوگوں کو راحت فراہم ہونے کے ساتھ ساتھ سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

 وزیر اعظم نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا:

’’پنجم سے واسکو کے درمیان اس کنیکٹی وٹی سے لوگوں کو راحت ملنے کے ساتھ ساتھ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔‘‘

******

ش ح۔ ن ر 

U NO:2322