نئی دہلی، 16 فروری 2018/ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ٹاؤن ہال میں امتحانات سے متعلق موضوعات پر طلبا کے ساتھ ایک اجلاس کیا۔ انہوں نے نئی دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں طلبا کے سوالوں کے جواب دیئے۔ طلبا نے وزیراعظم سے ‘‘نریندر مودی موبائیل ایپ’’ اور ‘‘مائی جی او وی’’ اورمختلف نیوز چینلوں کے ذریعہ سوالات پوچھے۔
بات چیت کی ابتدا کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ ٹاؤن ہال کے اجلاس میں طلبا ، ان کے والدین اور کنبہ کے دوست کے طور پر یہاں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مختلف پلیٹ فارموں کے ذریعہ ملک بھر کے تقریباً دس کروڑ لوگوں کے ساتھ گفتگو کررہے ہیں۔ انہوں نے خود اپنے اساتذہ کو تعظیم پیش کی جنہوں نے ان کو اقدار سے نوازا اور انہیں آ ج تک اپنے اندر ایک طالب علم کو برقرا ر رکھنے کے قابل بنایا ۔ انہوں نے سبھی پر زور دیا کہ وہ اپنے اندر کے طالب علم کو ہمیشہ زندہ رکھیں۔
تقریباً دو گھنٹے تک چلنے والے اس اجلاس میں وزیراعظم نے مایوسی، تشویش ، توجہ میں کمی ، ساتھیوں کا دباؤ، والدین کی توقعات اور ٹیچروں کے رول سمیت بہت سے موضوعات پر سوالوں کے جواب دیئے۔ ان کے جواب ذہانت ، مزاح سے بھرپور تھے جن میں انہوں نے بہت سی مثالیں پیش کیں۔
انہوں نے امتحانات کے دباؤ اور تشویش سے نمٹنے کے لئے سوامی وویکا نند کی خوداعتمادی کی اہمیت کی تعلیم کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کناڈا کے ایک کھلاڑی مارک میک مورس کی مثال پیش کی ، جنہوں نے صرف گیارہ مہینے پہلے زندگی کے لئے خطرہ بننے والی چوٹ لگنے کے باوجود سرمائی اولمپک کھیلوں میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔
توجہ مرکوز کرنے کے موضوع پر وزیراعظم نے ریڈیو پر من کی بات پروگرام میں عظیم کرکٹ کھلاڑی سچن تندولکر کی صلاح کو دوہرایا۔ جناب تندولکر نے کہا تھا کہ وہ صرف اس گیند پر دھیان رکھتے ہیں جسے وہ کھیل رہے ہیں اور وہ کبھی ماضی یا مستقبل کے بارے میں نہیں سوچتے۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ یوگا توجہ بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔
ساتھیوں کے دبا ؤ کے موضوع پر وزیراعظم نے ‘‘پرتس پردھا ’’ (دوسروں کے ساتھ مسابقت) کی بجائے انوس پردھا (خود کے ساتھ مسابقت) کی اہمیت کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ایک کو کوشش کرنی چاہئے کہ اس نے جو پہلے حاصل کیا ہے اس سے زیادہ بہتر کارکردگی حاصل کرے۔
اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے سبھی والدین اپنے بچوں کے لئے قربانی دیتے ہیں ، وزیراعظم نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچے کی کامیابیوں کو سماجی وقار کا معاملہ نہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر بچے کی الگ الگ صلاحیت ہوتی ہیں۔
وزیراعظم نے طالب علم کی زندگی میں ذہانت اور جذباتیت دونوں کی اہمیت کی وضاحت کی۔
وقت کے بندوبست (ٹائم منجمنٹ) کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ طلبا کے لئے ایک ٹائم ٹیبل یا پورے سال کے لئے ایک شیڈول مناسب نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ شیڈول میں لچک ہو اور طلبا اپنے وقت کا بہترین استعمال کرسکیں۔
U- 913
Here’s how PM @narendramodi was welcomed at #ParikshaPeCharcha. pic.twitter.com/RfaAdnNOJF
— PMO India (@PMOIndia) February 16, 2018
You are not talking to the Prime Minister of India, you are talking to a friend: PM @narendramodi to students as he begins the #ParikshaPeCharcha interaction https://t.co/gJLTiSFdFv pic.twitter.com/L5ZoKOxamv
— PMO India (@PMOIndia) February 16, 2018
My young friends, always keep the student in you alive: PM @narendramodi #ParikshaPeCharcha
— PMO India (@PMOIndia) February 16, 2018
Self confidence comes by challenging ourselves and working hard. We should always think of bettering ourselves: PM @narendramodi at #ParikshaPeCharcha
— PMO India (@PMOIndia) February 16, 2018
In addition to the right skills and the means, what a student needs is self-confidence: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) February 16, 2018
Concentration isn’t something that has to be specifically learnt. Every person does concentrate on something or the other during the day, it may be while reading, hearing a song, talking to a friend: PM @narendramodi during #ParikshaPeCharcha
— PMO India (@PMOIndia) February 16, 2018
I would say Yoga is a wonderful way to improve concentration: PM @narendramodi pic.twitter.com/rx6TiA6nBY
— PMO India (@PMOIndia) February 16, 2018
Do not compete with others, compete with yourself: PM @narendramodi to students
— PMO India (@PMOIndia) February 16, 2018
My young friends, do not bother about how many hours your friends study. Think- you studied for a certain number of hours on one day, better that the next day: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) February 16, 2018
Always remember what every parent sacrifices for the well-being of the child: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) February 16, 2018
I would request parents not to make the achievements of their child a matter of social prestige.
— PMO India (@PMOIndia) February 16, 2018
Every child is blessed with unique talents: PM @narendramodi
During exams, sleeping is vital but more important is the quality of sleep: PM @narendramodi during #ParikshaPeCharcha
— PMO India (@PMOIndia) February 16, 2018
In our society teachers are like family members. Such a spirit was more common earlier and we have to reignite this spirit further today: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) February 16, 2018
For students, one time table or a schedule can’t be appropriate for the full year. It is essential to be flexible and make best use of one’s time: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) February 16, 2018