Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

پریاگ راج میں سوچھ کمبھ میں، سوچھ آبھار پروگرام سے وزیراعظم کے خطاب کا متن

پریاگ راج میں سوچھ کمبھ میں، سوچھ آبھار پروگرام سے وزیراعظم کے خطاب کا متن

پریاگ راج میں سوچھ کمبھ میں، سوچھ آبھار پروگرام سے وزیراعظم کے خطاب کا متن

پریاگ راج میں سوچھ کمبھ میں، سوچھ آبھار پروگرام سے وزیراعظم کے خطاب کا متن


 

جے ماں گنگا میا،

جے یمنا میا،

جے سروسوتی میا،

جے ہو پریاگ راج کی

میری پیارے بھائیو اور بہنو!

تپو بھومی پریاگ راج اور پریاگ راج کے سبھی مکینوں کو میرا بصد احترام پرنام۔ پریاگ کی زمین پر ایک بار پھر آکر میں اپنے کو آپ میں خوش قسمت محسوس کررہا ہوں۔ پچھلی مرتبہ جب میں یہاں آیا تھا، تب مجھے کمبھ میلے میں آاکر مقدس گنگا یمنا اور سروسوتی کے کنارے پر پوجا کرنے، مقدس اکشے وٹ کے درشن کرنے کا خوش قسمت موقع ملا تھا۔ اس مرتبہ سنگم میں مقدس اسنان کرنے اور پوجا کرنے کا موقع مجھے ملا ہے۔

ساتھیو! پریاگ راج کی عبادت  اور عبادت کے ساتھ اس نگری کاقرنوں پرانا رشتہ رہا ہے۔ گزشتہ کچھ مہینے سے کروڑوں لوگ یہاں عبادت ،دھیان اور سادھنا کررہے ہیں۔ پریاگ راج کے ذرے ذرے میں عبادت کا  اثر ہر کوئی محسوس کرسکتا ہے۔ کمبھ میں ہٹھ یوگی بھی یہیں تپ یوگی بھی ہیں۔ منتر یوگی بھی ہیں اور انہیں کے بیچ یہ فعال کرم یوگی بھی ہیں۔

یہ کرم یوگی میلے کے انتظام میں مصروف وہ لوگ ہیں جنہوں نے دن رات محنت کرکے عقیدت مندوں کو تمام سہولتیں فراہم کی ہیں۔ میں این ڈی آر ایف کے ہمارے ساتھی بھائی راجندر گوتم کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ جنہوں نے عقیدت مندوں کی زندگی کو بچانے کے لئے اپنی زندگی کو داؤ پر لگادیا۔ میں ان کے کاندان کے تئیں بھی ۔ اپنے جذبات کا اظہار کرتا ہوں۔ ان کارکنوں میں وہ ناوک بھی ہیں جنہوں نے ماں گنگا کی سادھنا کرنے والے کروڑوں عقیدت مندوں کو بحفاظت ان کی منزل تک پہنچایا۔ ان کارکنوں میں یہ پریاگ راج کے مقامی باشندے بھی شامل ہیں جن کی ریاضت میلہ شروع ہونے سے مہینوں پہلے ہی شروع ہوگئی تھی۔

ساتھیوں! کمبھ کے کارکنوں میں صفائی ستھرائی سے وابستہ کارکن اور  سوچھ گرہی بھی شامل ہیں۔ جنہوں نے اپنی کوششوں سے کمبھ کے عظیم علاقے میں ہونے والی صفائی ستھرائی کو پوری دنیا میں تذکرے کے موضوع بنادیا۔ جس جگہ پر پحھلے پانچ – چھ ہفتے میں بیس بائیس کروڑ سے زیادہ لوگ مصروف ہوں، صفائی کا انتظام کرنا، بہت بڑی ذمہ داری تھی۔ میرے ساتھیو! آپ نے ثابت کردیا ہے کہ دنیا میں ناممکن کچھ بھی نہیں۔

بھائیو اور بہنو!  اب سے کچھ دن پہلے ، مجھے  ایسے ہی کرم یوگیوں سے ملنے کا موقع ملا۔ یہ صفائی ستھرائی کرنے والے میرے وہ بھائی بہن تھے، جو پچھلے کئی ہفتوں سے میلے کے میدان میں اپنی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔ صبح بہت جلدی اٹھنا، رات کو بہت دیر سے سونا، دن بھر کوڑا اٹھانا، گندگی صاف کرنا، بیت الخلاء صاف کرنا ،  ایسے ہی کام میں وہ لوگ لگے رہتے تھے۔ یہ بغیر کسی تعریف کے ، بغیر کسی کی نظر میں آنے ، چپ چاپ اپنا کام کررہے تھے۔ لیکن ان کرم یوگیوں کی سوچھتا گرہیوں کی محنت کا پتہ مجھے دہلی میں لگاتار ملتا رہتا تھا۔ جتنے بھی لوگوں سے میری ملاقات ہوئی، میڈیا میں بھی  میں اکثر دیکھا کہ کمبھ میں صفائی ستھرائی کی اس بار ہلکے ہلکے تعریف کررہے ہیں۔ اس تقریب کے اصلی حقدار  آپ لوگ ہیں۔ صفائی کے کام میں مشغول میرے بھائی بہن ہیں۔

بھائیو اور بہنو!  ہر شخص کی زندگی  میں بہت سے ایسے لمحے آتے ہیں ، جو  اسے گھڑتے ہیں، بناتے ہیں ، ان میں سے بہت سے لمحے بہت یادگار ہوتے ہیں، جو ناقابل فراموش ہوتے ہیں۔ آج میرے لئے بھی ایسا ہی لمحہ ہے۔ آج جن   صفائی کارکن بھائیوں ، بہنوں کے پپیر دھوکر میں نے وندنا کی ہے، وہ لمحہ میرے ساتھ زندگی بھر رہے گا۔ ان کا آشیرواد ، ان کا پیار ، آپ سبھی  کا آشیرواد ، آپ سبھی کا پیار میرے ساتھ ایسے ہی قائم رہے، ایسے ہی میں آپ کی خدمت کرتا رہوں، یہی میری خواہش ہے۔

ساتھیو! دویہ کمبھ کو خوبصورت کمبھ بنانے میں آپ نے واقعی  کوئی کسر نہیں چھوڑی، جس میلے کے علاقے میں بیس ہزار  سے زیادہ کوڑے دان ہوں، ایک لاکھ سے زیادہ بیت الخلاء ہوں ، وہاں کس طرح میرے صفائی کارکن بھائی بہنوں نے کام کیا ہے۔ اس کا اندازھ بھی کوئی نہیں لگاسکتا۔ لیکن یہ  انہیں کی محنت تھی کھ اس مرتبہ کمبھ کی پہچا ن سوچھ کنبھ کے طور پر ہوئی۔ اتنے بڑے انتظام کو سنبھالنے کے لئے  صحیح طرح سے چلانے کے لئے  صفائی ستھرائی سے وابستہ ہر ایک صفائی کارکن کا تعاون ، قابل تعریف ہے۔ آپ کے اس تعاون کے لئے صفائی ستھرائی سے متعلق خدمات کے صلے میں رقم  کا بھی آج اعلان کیا گیا۔ اس خزانے سے اس کمبھ میلے میں جنہوں نے کام کیا ہے، اس خزانے سے آپ کو اور آپ کے کنبے کو مخصوص صورت حال میں مدد کی یقین دہانی ہوسکے گی۔ یہ ایک  طرح سے ملک کے عوام کی طرف سے آپ کی اس خدمات کے تئیں ایک محبت ہے، یہ احسان ہے۔

ساتھیوں، سوچھ کمبھ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب ملک  بابائے قوم مہاتماگاندھی کی  150 ویں سالگرہ منارہا ہے۔ گاندھی جی نے تو تقریبا  100 برس پہلے  خود سوچھ کنبھ کی خواہش ظاہر کی تھی۔ جب وہ ہری دوار کنبھ میں گئے تھے، ملک کے عوام کے تعاون سے سوچھ بھارت ابھیان اپنے مقررہ نشانوں پر تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس سال دو اکتوبر سے پہلے  پورا ملک خود کو کھلی جگہوں پر رفع حاجت سے پاک قرار دینے کی طرف پیش قدمی کررہا ہے اور  میں سمجھتا ہوں پریاگ راج کے آپ سبھی سوچھ گرہی  پورے ملک کےلئے بڑا جذبہ بن کر سامنے آئے ہیں۔

بھائیو اور بہنو!  صفائی ستھرائی کی جب بات آتی ہے تو اس بار کمبھ آنے والوں میں ماں گنگا کی شفافیت کے  بھی کافی تذکرے ہیں۔ پچھلے ایک ڈیڑھ  مہینے سے تو میں سوشل میڈیا کے وسیلے سے لوگوں کے تجربات معلوم کررہا تھا۔ آج اس کا تجربہ میں نے خود کیا ہے۔ میں پہلے بھی پریاگ راج آتا رہا لیکن ایسی شفافیت گنگا جل میں پہلے نہیں دیکھی۔

 ساتھیو! گنگا جی کی  یہ شفافیت، نمامی گنگے مشن کی سمت اور لگاتار  کوششوں کی بھی مثال ہے۔ اس مشن کے تحت پریاگ راج گنگا میں گرنے والے بتیس نالے بند کرائے گئے ہیں۔ سیور ٹریٹ منٹ پلانٹ کے وسیلے سے گنگا ندی میں کثیف پانی کو صاف کرنے کے بعد ہی بہایا گیا۔

ساتھیو! اس ابھیان کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت عہد بستہ ہے۔ نمامی گنگے کے لئے بہت سے سوچھ گرہی تو تعاون کرہی رہے ہیں، مالی اعتبار سے بھی مدد کررہے ہیں۔ دو دن پہلے میں نے بھی اس میں چھوٹا سا  تعاون دیا ہے۔ سیول پیس پرائز کے طور پر مجھے وہاں جو رقم ملی ، روپیہ پیسہ ملا، قریب قریب ایک کروڑ  تیس لاکھ روپے  جتنی رقم مجھے ملی، اس رقم کو میں نے اپنے پاس نہیں رکھا، میں نے اپنے لئے نہیں رکھا۔ وہ میں نے نمامی گنگے مشن کے لئے نذر کردیا۔ پچھلے ساڑھے چار برس میں وزیر اعظم کے ناطے مجھے جو تحفے ملے ہیں، ان کی نیلامی کرکے بھی جو کچھ مجھے ملا ہے، وہ بھی میں نے ماں گنگا کی خدمت میں نذر کردیا ہے۔

ساتھیو! ماں گنگا کے لئے وقف پہرے دار ہماری ناوک بھی ہیں۔ پریاگ راج اور ناوکوں کا تو پرانا تعلق ہے۔ بغیر ناوکوں کے تو مریادا پرشوتم بھگوان رام کی رامائن بھی پوری نہیں ہوتی ہے ، جو دنیا کو پار لگاتے ہیں، ان کی نیا تو ہمارے ناوک ساتھیوں نے ہی پار لگائی تھی۔ میرا اور آپ کا بھی آپس میں گہرا رشتہ ہے۔ آپ خود کو بھگوان رام کا خدمت گار مانتے ہیں اور میں خود کو آپ کا پردھان  سیوک مانتاہوں۔ آپ خود کو گنگا کا بیٹا مانتے ہیں اور میں ماں گنگا کے بلاوے پر آپ کی سیوا میں لگا ہوا ہوں۔ اب بتائے ہوا نا میرا آپ سے گہرا ناطہ۔ آپ جس لگن سے کمبھ آنے والے عقیدت مندوں کا دھیان رکھ رہے ہیں، ان کی رہنمائی کررہے ہیں، وھ قابل تعریف ہے۔ آپ کے بغیر اتنے بڑے انتظام کو سنبھالنا بہت مشکل تھا۔ میں ایک بار پھر اپنے ناوک بھائیوں کو بھی  بصد احترام سلام کرتا ہوں۔

بھائیو اور بہنو! اس کمبھ میں واقعی بہت سے کام پہلی مرتبہ ہوئے ہیں۔ پہلی مرتبہ عقیدت مندوں کو سنگم سنان کے ساتھ اکشے وٹ کے درشن کا بھی موقع ملا ہے۔ آزادی کے بعد سے اکشے وٹ کو ہمیشہ قلعہ میں بند رکھا جاتا ہے۔ اس بار سرکار نے اکشے وٹ اور عقیدت مندوں کے درمیان کی دوری  کو ختم کردیا۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ ہر روز  لاکھوں عقیدت مند اکشے وٹ اور سروسوتی کمبھ کے درشن کرپائے ہیں۔

بھائیو اور بہنو!  گزشتہ مرتبہ جب میں یہاں آیا تھا تو میں نےکہا تھا کہ اس مرتبہ کا  کمبھ امید اور جدت امتزاج بنے گا۔ آج مجھے خوشی ہورہی ہے کہ آپ سبھی نے  اپنی ریاضت کے خیال کو ، عملی جامہ پہنچایا ہے۔ ریاضت کے میدان کو تکنیک سے جوڑ کر  جو عجیب وغریب امتراج تشکیل دیا  گیا، اس نے  بھی سبھی کی توجہ راغب کی ہے۔ ایک طرح سے یہ کمبھ میلہ ڈیجیٹل کمبھ کی شکل میں بھی یاد کیا جائے گا۔

ساتھیوں ، پریاگ راج کی کرپا، سادھو سنتوں کے آشیرواد ، چست درست بندوبست اور آپ سبھی کے ڈسپلن کے سبب  میلا محفوظ اور پرامن طریقے سے چلا ہے۔ میں دیکھتا رہتا ہوں کمبھ میں یوپی پولیس نے جو رول نبھایا ہے، اس کی بھی تعریف چاروں طرف ہورہی ہے۔ آپ کا کھویا  پایا محکمہ تو بچے ، بڑے ، بزرگوں کو بھی  اپنوں سے ملادیتا ہے اور  کچھ ہی گھنٹوں میں ملادیتا ہے۔ لیکن اگر کسی  کا ٹیلی فون بھی  کھو گیا، موبائل کھو گیا،  اس کو ڈھونڈنا ، کسی کا سامان کھو گیا،  اس کو ڈھونڈنا ، ایسے مشکل کام بھی ، آپ لوگوں نے سنجیدگی سے انجام دیئے ہیں۔ اس کے لئے  حفاظتی جوان بھی ،  بہت بہت خیر مقدم کے مستحق ہیں، بہت بہت مبارک باد کے مستحق ہیں۔ مجھے احساس ہے کہ  کمبھ کے دوران  بہت سے مواقع ایسے آئے ہوں گے جب آپ بہت تھک گئے ہوں گے ، آرام  کرنے کا وقت نہیں ملا ہوگا، لیکن آپ نے اپنی تکلیفوں کو بھول کر کمبھ کی کامیابی کو اوپر رکھا ۔ مجھے یہ بھی  بتایا گیا ہے کہ کمبھ میلہ  میدان میں  آٹھ ہزار سے زیادہ  خدمات گاروں نے بھی  دن رات  ایک کرکے کام کیا ہے۔

ساتھیوں،  پریاگ راج میں جب کنبھ لگتا ہے تو سارا پریاگ ہی کمبھ ہوجاتا ہے۔ پریاگ راج کے نواسی  بھی عقیدت مندوں میں شامل ہوجاتے ہیں، پریاگ راج کو ایک خوبصورت شہر کے روپ میں تشکیل دینے میں اور کمبھ کے کامیاب انعقاد میں پریاگ کے باشندوں کے رول نے بھی  پورے ملک کو ایک جذبہ بخشا ہے۔

ساتھیو،  آپ کے تعاون سے اس بار کمبھ  کے لئے  جو انتظامات ہوئے ہیں، وہ  دیرپا ہیں، پہلے کمبھ کے لئے ، عارضی انتظامات کئے جاتے تھے،  اس میں سے زیادہ تر  میلے کے ساتھ ہی ختم ہوجاتی تھیں۔ اس مرتبہ ایسے  دیر پا انتظامات کئے گئے ہیں، جو طویل عرصے تک پریاگ راج کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوطی دیں گے۔ یہاں پر ہوائی اڈے میں صرف  11 مہینے میں جو نیا ٹرمنل بنا ہے، اس کا بھی تذکرہ خوب ہورہا ہے۔ سڑک ہو، پل ہو ، بجلی ہو،  پانی کے ساتھ ہی جو ایس ٹی پی بنے ہیں، وہ آنے والے کئی برسوں تک سنگم کے جانے والے گندے پانی کو روکیں گے۔

یہ کمبھ بھکتی اور خدمت کے جذبے کے ساتھ ہی سوچھتا اور ترقی کی علامت بنے، یہی اس حکومت کی کوشش رہی ہے۔ اس بار پھر یوپی سرکار ، مرکز اور  ریاستی سرکار کے سبھی محکموں کے حکام کو کمبھ میلے کے کامیاب انعقاد کے لئے  بہت بہت مبارک باد دیتا ہوں۔

بھائیو اور بہنو! صدیوں سے کمبھ کا میلہ کوئی نہ کوئی  سماجی پیغام لے کر مکمل ہوتا ہے، بیچ میں یہ روایت ختم ہوگئی، مذہبی عمل ہی بنارہا۔ لیکن اس بار کے کمبھ کے میلے نے پورے ملک کے لئے دویتا اور خوبصورتی کے ساتھ سوچھتا کا مضبوط پیغام بھی دیا ہے، عوامی تعلیم بھی ہوئی ہے اور مجھے یقین ہے کہ آنے والے برسوں میں کہیں پر بھی  مذہبی اجتماعات ہوں گے، سماجی اجتماعات ہوں گے، سیاسی اجتماعات ہوں گے ، انعقاد کرنے والے ہر کوئی صفائی ستھرائی کے سلسلے میں کبھی  کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ یہ پیغام آپ لوگوں کی ریاضت کے سبب آج پہنچا ہے۔

آج میری زندگی مالا مال ہوگئی۔ سادھو مہاتماؤں کے آشیرواد تو ملتے رہتے ہیں ، ان سے ملاقاتیں بھی ہوتی رہتی ہیں، لیکن آج میرے لئے  تو ریاضت کرنے والے حضرات آپ ہیں۔ میرے لئے سچے ، مچے خدمات آپ ہیں۔ سادھو مہاتماؤں کے آشیرواد سے ، ان سے ملی تعلیم اور ہدایت کے اسی جذبے سے آج میں آپ کے بیچ میں کھڑا ہوں اور ہمارے شاستروں نے کہا ہے:

ناکامے راجیہ پم نہ موکشم نہ پنر بھوم!

کامے دکھ تپتونا پرانی نارتشم!!

غریب کی، دکھیاروں کی خدمت کرنا، یہی پیغام بنی نوع انسان کی فلاح کے لئے  ہمارے آباؤ اجداد نے ہمیں دیا ہے۔ میں اپنے آپ خوشحالی کا احساس کرتے ہوئے ، یہ جو خزانہ قائم کیا گیا ہے، وہ  ناوکوں کے کنبوں ، صفائی ستھرائی سے وابستہ کنبوں اور یہاں نچلی سطح پر پولیس کی خدمت میں مصروف لوگوں کے بہت سے کنبے کے ارکان کے لئے  کام آنے والا ہے۔

میری بہت بہت مبارک باد، بہت بہت نیک خواہشات۔

شکریہ!

 

 

U-1211