Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

پردھان منتری سوریودیہ یوجنا کے تحت ایک کروڑ گھرانوں کو ان کی چھتوں پر شمسی توانائی فراہم کی جائے گی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’پردھان منتری سوریودیہ یوجنا‘ کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ایک کروڑ گھرانوں کو ان کی چھتوں پر شمسی توانائی ملے گی۔

وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’آج ایودھیا میں پران پرتشٹھا کے پرمسرت موقع پر، میرے عزم کو مزید تقویت ملی ہے کہ ہندوستان کے لوگوں کو اپنے گھروں کی چھتوں پر سولر روف ٹاپ سسٹم لگوانا چاہیے۔

ایودھیا سے واپسی کے بعد میں نے پہلا فیصلہ جو لیا ہے وہ یہ ہے کہ ہماری حکومت ایک کروڑ گھروں کی چھتوں پر شمسی توانائی لگانے کے ہدف کے ساتھ ’’پردھان منتری سوریودیہ یوجنا‘‘ شروع کرے گی۔

اس سے نہ صرف غریب اور متوسط طبقے کے بجلی کے بل میں کمی آئے گی بلکہ ہندوستان توانائی کے میدان میں بھی خود کفیل بن پائے گا۔‘‘

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

सूर्यवंशी भगवान श्री राम के आलोक से विश्व के सभी भक्तगण सदैव ऊर्जा प्राप्त करते हैं।

आज अयोध्या में प्राण-प्रतिष्ठा के शुभ अवसर पर मेरा ये संकल्प और प्रशस्त हुआ कि भारतवासियों के घर की छत पर उनका अपना सोलर रूफ टॉप सिस्टम हो।

अयोध्या से लौटने के बाद मैंने पहला निर्णय लिया है कि हमारी सरकार 1 करोड़ घरों पर रूफटॉप सोलर लगाने के लक्ष्य के साथ प्रधानमंत्री सूर्योदय योजनाप्रारंभ करेगी।

इससे गरीब और मध्यम वर्ग का बिजली बिल तो कम होगा ही, साथ ही भारत ऊर्जा के क्षेत्र में आत्मनिर्भर भी बनेगा।”

*****

ش ح – ق ت

U: 3896