نمسکار ساتھیو!
آج اس دہائی کے پہلے اجلاس کا آغاز ہورہا ہے۔ بھارت کے درخشاں مستقبل کے لیے یہ دہائی بہت ہی اہمیت کی حامل ہے اور اس لیے آغاز ہی سے آزادی کے دیوانوں نے جو خواب دیکھے تھے، ان خوابوں کو، ان عزائم کو تیزی سے شرمندہ تعبیر کرنے کا یہ سنہری موقع اب ملک کے پاس آیا ہے۔ اس دہائی کا بھرپور استعمال ہو اور اس لیے اس اجلاس میں پوری دہائی کو ملحوظ رکھتے ہوئے بحثیں ہوں۔ ہر طرح کے خیالات پیش کیے جائیں اور اعلی سطح کے غورفکر سے اعلی قسم کا امرت حاصل ہو۔ یہ ملک کی امیدیں ہیں۔
Speaking at the start of the Budget Session. https://t.co/qhQMTEXOsG
— Narendra Modi (@narendramodi) January 29, 2021
مجھے امید ہے کہ جس امیدا ور توقع کے ساتھ ملک کے کروڑوں افراد نے ہم سب کو ایوان میں بھیجا ہے، ہم ایوان کے اس مقدس مقام کا پوار استعمال کرتے ہوئے جمہوریت کی تمام روایات پر عمل کرتے ہوئے عوام کی امنگوں کی تکمیل کے لیے اپنی کوششوں میں پیچھے نہیں رہیں گے۔ یہ مجھے پورا یقین ہے۔ تمام ارکارن پارلیمان اس اجلاس کو اور بہتر بنائیں گے، اس بات کا مجھے مکمل یقین ہے۔
یہ بجٹ کا بھی اجلاس ہے۔ ویسے شاید بھارت کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ایک نہیں، ہمیں وزیر خزانہ کے الگ الگ پیکیج کی صورت میں چار پانچ منی بجٹ دینے پڑے۔ یعنی 2020 میں ایک طرح سے مسلسل منی بجٹ کا سلسلہ جاری رہا۔ لہذا یہ بجٹ بھی ان چار پانچ بجٹوں کے سلسلے میں ہی دیکھا جائے گا۔ مجھے اس بات کا پورا یقین ہے۔
میں ایک بار پھر آج عزت مآب صدر جمہوریہ کی رہنمائی میں دونوں ایوانوں کےتمام ارکان پارلیمان مل کر ان کے پیغام کو آگے بڑھانے کےلیے عہد بستہ اور کوشاں ہیں۔
بہت بہت شکریہ
*****
ش ح۔ ع ا۔ ت ع
U NO: 931
Speaking at the start of the Budget Session. https://t.co/qhQMTEXOsG
— Narendra Modi (@narendramodi) January 29, 2021
The coming decade is vital for India’s progress. We have to remember the vision and dreams of the greats who fought for our nation’s freedom. Let there be detailed debate and discussions on the Floor of Parliament: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) January 29, 2021