Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

پارلیمنٹ کی نئی عمارت ہر ایک ہندوستانی کو فخر کا احساس کرائے گی: وزیر اعظم


وزیر اعظم نے شہریوں سے کہا کہ وہ  پارلیمنٹ کی عمارت سے متعلق شیئر کی گئی ویڈیو پر اپنے خیالات کا اظہار اپنی آواز میں کریں

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی جھلکیاں شیئر کی ہیں۔ جناب مودی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ویڈیو پر  اپنے خیالات کا اظہار اپنی آواز میں کریں۔

ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا:

’’پارلیمنٹ کی نئی عمارت ہر ہندوستانی کو فخر کا احساس کرائے گی۔ یہ ویڈیو اس شاندار عمارت کی ایک جھلک  فراہم کرتی ہے۔  میری ایک خاص اپیل ہے – اس ویڈیو کو اپنی آواز میں شیئر کریں، جس میں آپ کے خیالات کا اظہار ہو۔ آپ کے کچھ ردعمل کو میں ری-ٹویٹ کروں گا۔ #MyParliamentMyPride کا استعمال کرنا نہ بھولیں۔‘‘

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5519