Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

پارلیمانی ثقافتی پروگرام  مہارت کے اظہار اور ثقافتی تیوہار میں شرکت کے لیے ایک اچھی پہل قدمی ہے: وزیر اعظم


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہےکہ پارلیمانی ثقافتی پروگرام ایک اچھی پہل قدمی ہے ، جہاں مختلف پارلیمانی حلقوں کے افراد کو اپنی مہارت دکھانے اور ثقافتی تیوہار میں شرکت کرنے کا موقع ملتا ہے۔ جناب مودی نے سبھی سے اس میں شرکت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی اپیل کی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

’’پارلیمانی ثقافتی پروگرام ایک اچھی پہل قدمی ہے، جہاں مختلف انتخابی حلقوں کے افراد کو اپنی مہارت دکھانے اور ثقافتی تیوہار میں شرکت کرنے کا موقع ملتا ہے۔ آج کل بھارت کے اراکین پارلیمنٹ اس کے انعقاد میں زور و شور سے مصروف عمل ہیں۔ اسی سلسلے کے تحت میں نے بھی اپنی کاشی میں ایک ادنیٰ سی کوشش کی ہے۔ میری آپ سبھی سے اپیل ہے کہ اس میں حصہ لینے والوں کی حوصلہ افزائی کریں۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9136