Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر سے وزیر اعظم کی ملاقات

وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر سے وزیر اعظم کی ملاقات


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 10 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں جی-20 سربراہی اجلاس کے موقع پر وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر عزت مآب اولاف شولز سے ملاقات کی۔ فروری 2023 میں ہندوستان کے سرکاری دورے کے بعد، اس سال چانسلر کا ہندوستان کا یہ دوسرا دورہ تھا۔

چانسلر شولز نے جی 20 کی کامیاب صدارت کے لیے وزیر اعظم کو مبارک باد دی۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کی جی20 صدارت کے دوران جرمنی کی حمایت کی تعریف کی، جس میں جی20 کے مختلف اجلاسوں اور تقریبات میں ان کی اعلیٰ سطح کی شرکت شامل تھی۔

رہنماؤں نے اپنی دو طرفہ اسٹریٹجک شراکت داری میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے دفاع، سبز اور پائیدار ترقی، اہم معدنیات، ہنر مند اہلکاروں کی نقل و حرکت اور تعلیم جیسے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے چانسلر شولز کو بین حکومتی کمیشن کے اگلے دور کے لیے آئندہ سال ہندوستان آنے کی دعوت دی۔

********

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 9341