نمسکار!
آج میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ملک کے لاکھوں آئی ٹی آئی کے طلباء و طالبات سے بات چیت کرنے کا موقع ملا ہے۔ اسکل ڈیولپمنٹ سے جڑے مختلف اداروں کے طلباء، اساتذہ، تعلیمی دنیا کی دیگر شخصیات، خواتین و حضرات!
اکیسویں صدی میں آگے بڑھ رہے ہمارے ملک میں آج ایک نئی تاریخ رقم کی گئی ہے۔ پہلی بار آئی ٹی آئی کے 9 لاکھ سے زیادہ طلباء و طالبات کا کوشل دیکشانت سماروہ منعقد کیا گیا ہے۔ 40 لاکھ سے زیادہ اسٹوڈنٹس ہمارے ساتھ ورچوئل طریقے سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ میں آپ سبھی کو کوشل دیکشانت سماروہ کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں اور آج سونے میں سہاگہ ہے۔ آج بھگوان وشو کرما کی جینتی بھی ہے۔ یہ کوشل دیکشانت سماروہ، اپنے ہنر سے نوتعمیر کی راہ پر آپ کا پہلا قدم، اور وشو کرما جینتی کا مقدس موقع! کتنا انوکھا اتفاق ہے۔ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ کی یہ شروعات جتنی خوشگوار ہے، آپ کے آنے والے کل کا سفر بھی اتنا ہی تخلیقی ہوگا۔ آپ کو اور تمام ہم وطنوں کو بھگوان وشو کرما جینتی کی بھی دلی مبارکباد!
ساتھیو،
وشوکرما جینتی، یہ ہنرمندی کے عزم مصمم کا تہوار ہے۔ جیسے مورتی ساز کوئی مورتی بناتا ہے، لیکن جب تک اس کا عزم مصمم نہیں ہوتا، وہ مورتی بھگوان کا روپ نہیں کہلاتی۔ آج ہم سبھی کے لیے فخر کی بات ہے کہ آج وشو کرما جینتی کے دن، آپ کی ہنرمندی کا عزم مصمم ظاہر ہو رہاہے، آپ کی ہنرمندی کو قبولیت کا درجہ مل رہا ہے۔ وشو کرما جیتنی صحیح معنوں میں محنت کرنے والی شخص کی عزت افزائی ہے، محنت کشوں کا دن ہے۔ ہمارے یہاں محنت کشوں کی ہنرمندی میں ایشور کا عنصر دیکھا گیا ہے، اسے وشو کرما کی شکل میں دیکھا گیا ہے۔ یعنی آپ کے پاس آج جو ہنرمندی ہے، اسکل ہے، اس میں بھی کہیں نہ کہیں ایشور کا عنصر ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ پروگرام بھگوان وشو کرما کو ہماری طرف سے ایک ’کوشلانجلی‘ کی طرح ہے۔ ’کوشلانجلی‘ کہو یا ’کرمانجلی‘ کہو، وشو کرما کی جیتنی سے انوکھا دن کیا ہو سکتا ہے۔
ساتھیو،
گزشتہ 8 برسوں میں ملک نے بھگوان وشو کرما سے ملنے والی حوصلہ افزائی سے متعدد نئی اسکیمیں شروع کی ہیں، ’شرم ایو جیئتے‘ کی اس ہماری روایت کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے کوشش ہے۔ آج ملک ایک بار پھر اسکل کو عزت بخش رہا ہے، اسکل ڈیولپمنٹ پر بھی اتنا ہی زور دے رہا ہے۔ اس صدی کو بھارت کی صدی بنانے کے لیے بہت ضروری ہے کہ بھارت کے نوجوان پڑھائی کے ساتھ ہی اسکل میں بھی اتنے ہی ماہر ہوں۔ اسی سوچ کے ساتھ ہماری حکومت نے نوجوانوں کی ہنرمندی کے فروغ اور نئے اداروں کی تعمیر کو اولین ترجیح دی ہے۔ ہمارے ملک میں پہلا آئی ٹی آئی، 1950 میں بنا تھا۔ اس کے بعد کی سات دہائیوں میں قریب قریب 10 ہزار آئی ٹی آئی بنے۔ ہماری حکومت کے 8 برسوں میں ملک میں قریب قریب 5 ہزار نئے آئی ٹی آئی بنائے گئے ہیں۔ گزشتہ 8 برسوں میں آئی ٹی آئی میں 4 لاکھ سے زیادہ نئی سیٹیں بھی جوڑی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکلز، اور ہزاروں اسکل ڈیولپمنٹ سنٹرز بھی کھولے گئے ہیں۔ اسکول کی سطح پر اسکل ڈیولپمنٹ کو فروغ دینے کے لیے حکومت، 5 ہزار سے زیادہ ہنرمندی کے مراکز بھی قائم کرنے جا رہی ہے۔ ملک میں جو نئی قومی تعلیمی پالیسی نافذ کی گئی ہے، اس میں بھی تجربہ پر مبنی تعلیم (ایکس پرئینسڈ لرننگ) کو فروغ دیا جا رہا ہے، اسکولوں میں اسکل کورس، متعارف کرائے جا رہے ہیں۔
آئی ٹی آئی کے آپ سبھی اسٹوڈنٹس کے لیے حکومت نے ایک اور فیصلہ کیا ہے، جس کا فائدہ آپ سبھی کو ہو رہا ہے۔ 10ویں پاس کرکے آئی ٹی آئی میں آنے والے طلباء و طالبات کو نیشنل اوپن اسکول کے توسط سے آسانی سے 12ویں پاس کا سرٹیفکیٹ بھی مل رہا ہے۔ اس سے آپ کو آگے کی پڑھائی میں اور زیادہ آسانی ہوگی۔ آپ کے لیے ایک اور اہم فیصلہ کچھ مہینے پہلے ہی لیا گیا ہے۔ اب ہماری فوج میں آئی ٹی آئی سے ٹیکینکل ٹریننگ لے کر نکلے نوجوانوں کی بھرتی کے لیے مخصوص انتظام کیا گیا ہے۔ یعنی اب آئی ٹی آئی سے نکلے نوجوانوں کو فوج میں بھی ان کو موقع ملے گا۔
ساتھیو،
چوتھے صنعتی انقلاب، ’انڈسٹری 4.0‘ کے اس دور میں، بھارت کی کامیابی میں صنعتی تعلیمی اداروں- آئی ٹی آئی کا بھی بڑا رول ہے۔ بدلتے ہوئے وقت میں نیچر آف جاب بھی بدل رہا ہے۔ اس لیے، حکومت نے اس بات کا خاص دھیان رکھا ہے کہ ہماری آئی ٹی آئی میں پڑھنے والے اسٹوڈنٹس کو ہر جدید کورس کی سہولت بھی ملے۔ آج کوڈنگ سے لے کر آرٹیفیشیل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت)، روبوٹکس، 3 ڈی پرنٹنگ، ڈرون ٹیکنالوجی، ٹیلی میڈیسن سے جڑے کئی کورس آئی ٹی آئی میں شروع کیے گئے ہیں۔ آپ یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ آج بھارت کس طرح قابل تجدید توانائی کے شعبے میں، شمسی توانائی کے شعبے میں، بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے شعبے میں لیڈ لے رہا ہے۔ ہماری متعدد آئی ٹی آئی میں ان سے جڑے کورسز شروع ہونے سے آپ جیسے طلباء کو روزگار کے مواقع ملنے میں اور زیادہ آسانی ہوگی۔
ساتھیو،
آج ملک میں جیسے جیسے ٹیکنالوجی کی توسیع ہو رہی ہے، ویسے ویسے روزگار کے مواقع بھی بڑھ رہے ہیں۔ جیسے آج جب ملک ہر گاؤں تک آپٹیکل فائبر پہنچا رہا ہے، لاکھوں کامن سروس سنٹر کھول رہا ہے، تو آئی ٹی آئی سے پڑھ کر نکلے طلباء و طالبات کے لیے گاؤوں میں بھی زیادہ سے زیادہ مواقع بن رہے ہیں۔ گاؤں گاؤں میں موبائل کے رپیئر کا کام ہو، کھیتی میں نئی ٹیکنالوجی سے جڑے کام ہوں، ڈرون سے فرٹیلائزر یا دوا چھڑکنے کا کام ہو، ایسے متعدد نئے طرح کے روزگار دیہی معیشت سے جڑ رہے ہیں۔ ان امکانات کو ہمارے نوجوانوں کو پورا فائدہ حاصل ہو، اس میں آئی ٹی آئی کا رول بہت اہم ہے۔ حکومت اسی سوچ کے ساتھ لگاتار آئی ٹی آئی کو اپ گریڈ کرنے کا بھی کام کر رہی ہے، وقت کے مطابق تبدیلی کی کوشش کر رہی ہے۔
ساتھیو،
اسکل ڈیولپمنٹ کے ساتھ ہی، نوجوانوں میں سافٹ اسکلز کا ہونا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ آئی ٹی آئی میں اب اس پر بھی خصوصی زور دیا جا رہا ہے۔ بزنس پلان کیسے بناتے ہیں، بینکوں سے لون پانے کی کون سی اسکیمیں ہیں، کیسے ضروری فارم بھرتے ہیں، کیسے نئی کمپنی رجسٹر کرتے ہیں، اس سے جڑی جانکاریوں کو بھی آپ کے کورس کے ساتھ ہی دینے کا کام کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی انھیں کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آج بھارت کے پاس اسکل میں کوالٹی بھی آ رہی ہے، اور ڈائیورسٹی بھی ہے۔ گزشتہ کچھ وقت میں ہمارے آئی ٹی آئی پاس آؤٹس کو ورلڈ اسکلز کمپٹیشنز میں کئی بڑے انعام ملے ہیں۔
ساتھیو،
اسکل ڈیولپمنٹ سے جڑا ایک اور پہلو ہے، جس کی بات کی جانی اتنی ہی ضروری ہے۔ جب کسی نوجوان کے پاس پڑھائی کی طاقت کے ساتھ ہی اسکل کی طاقت بھی ہوتی ہے تو اس کی خود اعتمادی اپنے آپ بڑھ جاتی ہے۔ نوجوان جب اسکل کے ساتھ طاقتور ہو کر نکلتا ہے، تو اس کے من میں یہ خیال بھی ہوتا ہے کہ کیسے وہ اپنا کام شروع کریں۔ ذاتی روزگار کے اس جذبے کو تعاون فراہم کرنے کے لیے، آج آپ کے پاس بنا گارنٹی لون دلانے والی مدرا یوجنا، اسٹارٹ اپ انڈیا اور اسینڈ اپ انڈیا جیسی اسکیموں کی طاقت بھی ہے۔ ہدف سامنے ہے، آپ کو اُس سمت میں آگے بڑھنا ہے۔ آج ملک نے آپ کا ہاتھ تھاما ہے، کل آپ کو ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔ جس طرح آپ کی زندگی کے اگلے 25 سال بہت اہم ہیں، ویسے ہی ملک کے لیے بھی امرت کال کے 25 سال اتنے ہی اہم ہیں۔ آپ سبھی نوجوان، میک ان انڈیا اور ووکل فار لوکل مہم کے محرک ہیں۔ آپ بھارت کی صنعتی دنیا کی ’بیک بون‘ (ریڑھ کی ہڈی) کی طرح ہیں اور اس لیے ترقی یافتہ ہندوستان کے عہد کو پورا کرنے میں، آتم نربھر بھارت کے عہد کو پورا کرنے میں، آپ کا بہت بڑا رول ہے۔
ساتھیو،
آپ کو ایک اور بات یاد رکھنی ہے۔ آج دنیا کے کئی بڑے ممالک کو اپنے خواب پورا کرنے کے لیے، اپنی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے اسکلڈ ورک فورس (ہنرمند افرادی قوت) کی ضرورت ہے۔ آپ کے لیے ملک کے ساتھ ہی، بیرونی ممالک میں بھی متعدد مواقع انتظار کر رہے ہیں۔ بدلتے ہوئے عالمی حالات میں، بھارت کے تئیں دنیا کا اعتماد بھی مسلسل بڑھ رہا ہے۔ کورونا کے دور میں بھی بھارت نے ثابت کیا ہے کہ اس کا اسکلڈ ورک فورس، اس کے نوجوان، کس طرح بڑی سے بڑی چنوتیوں کو حل کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ آج چاہے ہیلتھ سروس ہو یا ہوٹل ہاسپیٹل مینجمنٹ ہو، ڈیجیٹل سالیوشنز ہوں، یا ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا شعبہ ہو، بھارت کے نوجوان اپنے اسکل کی وجہ سے، اپنے ٹیلنٹ کی وجہ سے ہر شعبے میں چھا رہے ہیں۔ مجھے یاد ہے، غیر ملکی دوروں کے دوران مجھے کتنی ہی بار الگ الگ بڑے لیڈروں نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں یہ عمارت بھارت کے لوگوں نے بنائی ہے، یہ پروجیکٹ بھارت کے لوگوں نے پورا کیا ہے۔ آپ کو اس بھروسے کا بھی پورا فائدہ اٹھانا ہے۔
ساتھیو،
آج میں آپ سے ایک اور اپیل کروں گا۔ آپ نے آج جو سیکھا ہے، وہ آپ کے مستقبل کی بنیاد ضرور بنے گا، لیکن آپ کو مستقبل کے حساب سے اپنے ہنر کو اپ گریڈ بھی کرنا ہی پڑے گا۔ اسیل یے، بات جب اسکل کی ہوتی ہے، تو آپ کا منتر ہونا چاہیے- ’اسکلنگ‘، ’ری سائیکلنگ‘ اور ’اپ اسکلنگ‘۔ آپ جس کسی بھی شعبے میں ہیں، اس میں کیا کچھ نیا ہو رہا ہے، اس پر ضرور نظر رکھیں۔ جیسے اگر کسی نے آٹو موبائل کا عام کورس کیا ہے تو اسے اب الیکٹرک وہیکل کے حساب سے خود کو ری-اسکل کرنا ہوگا۔ ایسے ہی ہر شعبے میں چیزیں تیزی سے بدل رہی ہیں۔ اس لیے آپ اپنے اسکل کو بدلتے وقت کے حساب سے اپ گریڈ کرتے رہیں، انوویٹ کرتے رہیں۔ اپنے شعبے میں کون سی نئی اسکل سیکھنے سے آپ کے کام کی طاقت کئی گنا بڑھ جائے گی، یہ جاننا بھی بہت ضروری ہوتا ہے۔ اس لیے، نئی اسکل بھی ضرور سیکھیں، اور اپنے علم کو شیئر بھی کریں۔ مجھے یقین ہے، آپ اسی رفتار سے آگے بڑھیں گے، اور اپنی اسکل سے، اپنی ہنرمندی سے، نئے بھارت کے بہتر مستقبل کو سمت عطا کریں گے۔
اور ساتھیوں ایک بات میں کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کبھی بھی اپنے آپ کو کم مت سمجھنا۔ بھارت کے روشن مستقبل کے لیے آپ کا ہنر، آپ کی صلاحیت، آپ کا عزم، آپ کی لگن ملک کی بہت بڑی پونجی ہے۔ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ آج وشو کرما جینتی پر مجھے آپ جیسے نوجوانوں کے ساتھ، جن کے ہاتھ میں ہنر ہے، اسکل ہے، اور بہت بڑے خواب ہیں، ان سے بات کرنے کا موقع ملا ہے۔ بھگوان وشو کرما کا آپ پر لگاتار آشیرواد بنا رہے، آپ کی اسکل مسلسل آگے بڑھتی رہے، اس میں وسعت ہوتی رہے، اسی جذبے کے ساتھ، آپ سب کو بہت بہت مبارکباد۔
بہت بہت شکریہ!
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 10372
Addressing Kaushal Dikshant Samaroh of ITI. https://t.co/YOkK76UwGw
— Narendra Modi (@narendramodi) September 17, 2022
विश्वकर्मा जयंती, ये कौशल की प्राण प्रतिष्ठा का पर्व है।
— PMO India (@PMOIndia) September 17, 2022
जैसे मूर्तिकार कोई मूर्ति बनाता है लेकिन जब तक उसकी प्राण प्रतिष्ठा नहीं होती, वो मूर्ति भगवान का रूप नहीं कहलाती: PM @narendramodi
बीते 8 वर्षों में देश ने भगवान विश्वकर्मा की प्रेरणा से नई योजनाएँ शुरू की हैं, ‘श्रम एव जयते’ की अपनी परंपरा को पुनर्जीवित करने के लिए प्रयास किया है।
— PMO India (@PMOIndia) September 17, 2022
आज देश एक बार फिर स्किल को सम्मान दे रहा है, स्किल डवलपमेंट पर भी उतना ही जोर दे रहा है: PM @narendramodi
हमारे देश में पहला ITI, 1950 में बना था। इसके बाद के सात दशकों में 10 हजार ITI’s बने।
— PMO India (@PMOIndia) September 17, 2022
हमारी सरकार के 8 वर्षों में देश में करीब-करीब 5 हजार नए ITI’s बनाए गए हैं।
बीते 8 वर्षों में ITI’s में 4 लाख से ज्यादा नई सीटें भी जोड़ी गई हैं: PM @narendramodi
हमारे देश में पहला ITI, 1950 में बना था। इसके बाद के सात दशकों में 10 हजार ITI’s बने।
— PMO India (@PMOIndia) September 17, 2022
हमारी सरकार के 8 वर्षों में देश में करीब-करीब 5 हजार नए ITI’s बनाए गए हैं।
बीते 8 वर्षों में ITI’s में 4 लाख से ज्यादा नई सीटें भी जोड़ी गई हैं: PM @narendramodi
स्किल डवलपमेंट के साथ ही, युवाओं में सॉफ्ट स्किल्स का होना भी उतना ही जरूरी है।
— PMO India (@PMOIndia) September 17, 2022
ITIs में अब इस पर भी विशेष जोर दिया जा रहा है: PM @narendramodi
युवा जब स्किल के साथ सशक्त होकर निकलता है, तो उसके मन में ये विचार भी होता है कि कैसे वो अपना काम शुरू करें।
— PMO India (@PMOIndia) September 17, 2022
स्वरोजगार की इस भावना को सहयोग देने के लिए, आज आपके पास बिना गारंटी लोन दिलाने वाली मुद्रा योजना, स्टार्टअप इंडिया और स्टैंडअप इंडिया जैसी योजनाओं की ताकत भी है: PM
आप सभी युवा, 'मेक इन इंडिया' और 'वोकल फॉर लोकल अभियान' के कर्णधार हैं।
— PMO India (@PMOIndia) September 17, 2022
आप भारत के उद्योग जगत की backbone की तरह हैं और इसलिए विकसित भारत के संकल्प को पूरा करने में, आत्मनिर्भर भारत के संकल्प को पूरा करने में, आपकी बड़ी भूमिका है: PM @narendramodi
आपने आज जो सीखा है, वो आपके भविष्य का आधार जरूर बनेगा, लेकिन आपको भविष्य के हिसाब से अपने कौशल को upgrade भी करना पड़ेगा।
— PMO India (@PMOIndia) September 17, 2022
इसलिए, बात जब skill की होती है, तो आपका मंत्र होना चाहिए- ‘skilling’, ‘re-skilling’ और ‘up-skilling’: PM @narendramodi