وزیر اعظم جناب نریندر مودی 8 سے 9 جنوری 2025 تک آندھرا پردیش اور اڈیشہ کا دورہ کریں گے۔ پائیدار ترقی، صنعتی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لیے ایک اہم اقدام کے طور پر، وزیر اعظم 8 جنوری کو شام 5:30 بجے وشاکھاپٹنم میں 2 لاکھ کروڑ سے زائد کے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے، افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ 9 جنوری کو صبح 10 بجے بھونیشور میں 18ویں پرواسی بھارتیہ دیوس (پی بی ڈی ) کنونشن کا بھی افتتاح کریں گے۔
آندھرا پردیش میں وزیر اعظم
وزیر اعظم وشاکھاپٹنم کے قریب پڈیمڈاکا میں جدید “این ٹی پی سی گرین انرجی لمیٹڈ گرین ہائیڈروجن ہب” پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ آلودگی سے پاک ہائیڈروجن ہب قومی گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت پہلا پروجیکٹ ہوگا اور اس میں تقریباً 1,85,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
یہ منصوبہ 20 گیگاواٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت پر مشتمل ہوگا اور بھارت میں آلودگی سے پاک ہائیڈروجن پیدا کرنے کی سب سے بڑی سہولت ہوگی، جس میں روزانہ 1500 ٹن آلودگی سے پاک ہائیڈروجن اور 7500 ٹن آلودگی سے پاک میتھانول، آلودگی سے پاک یوریا، اور پائیدار ایوی ایشن فیول تیار کیا جائے گا، جس کا زیادہ تر حصہ برآمد کیا جائے گا۔
وزیر اعظم آندھرا پردیش میں ریلوے اور سڑک کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے، جن کی مالیت 19,500 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ ان منصوبوں میں وشاکھاپٹنم میں ساؤتھ کوسٹ ریلوے ہیڈکوارٹر کا سنگ بنیاد بھی شامل ہے، جو خطے میں بہتر رابطے اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
وزیر اعظم انکاپلّی ضلع کے ناکاپلّی میں بڑی تعداد میں دواؤں کے پارک کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ یہ پروجیکٹ ہزاروں ملازمتیں پیدا کرے گا اور وشاکھاپٹنم-چنئی انڈسٹریل کوریڈور اور وشاکھاپٹنم-کاکیناڈا پیٹرو کیمیکل سرمایہ کاری خطے کی قربت کے سبب خطے کی اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔
وزیر اعظم تیروپتی ضلع میں چنئی-بنگلورو صنعتی کوریڈور کے تحت کرشناپٹنم صنعتی علاقے (کرس سٹی) کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ پروجیکٹ تقریباً 10,500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا اور تقریباً 1 لاکھ ملازمتیں پیدا کرے گا، جس سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کو فروغ ملے گا۔
اڈیشہ میں وزیر اعظم
وزیر اعظم بھوبنیشور میں 18ویں “پرواسی بھارتیہ دیوس” کنونشن کا افتتاح کریں گے۔ اس کنونشن کا موضوع “ایک ترقی یافتہ بھارت کے لیے بیرون ملک بھارتیوں کی خدمات” ہے۔ اس تقریب میں 50 سے زائد ممالک سے بھارتی برادری کے لوگ شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم دہلی کے نظام الدین ریلوے اسٹیشن سے “پرواسی بھارتیہ ایکسپریس” ٹرین کا افتتاح بھی کریں گے۔ یہ خصوصی سیاحتی ٹرین بھارتی برادری کے لیے شروع کی جا رہی ہے، جو بھارت کے مختلف سیاحتی اور مذہبی مقامات پر تین ہفتوں کا سفر کرے گی۔ یہ ٹرین “پرواسی تیرتھ درشن یوجنا” کے تحت چلائی جائے گی۔
*****
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U:4915 )