Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم 7-8 مارچ کو مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو اور گجرات کا دورہ کریں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی 7-8 مارچ کو مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو اور گجرات کا دورہ کریں گے۔  وہ 7 مارچ کو سلواسا جائیں گے اور دوپہر تقریبا 2 بجے وہ نمو اسپتال (پہلے مرحلہ) کا افتتاح کریں گے۔  تقریبا 2:45 بجے ، وہ سلواسا میں 2580 کروڑ روپے سے زیادہ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔  اس کے بعد وہ سورت جائیں گے اور شام 5 بجے کے قریب وہ سورت فوڈ سکیورٹی سیچوریشن مہم کا آغاز کریں گے۔  8 مارچ کو وزیر اعظم نوساری جائیں گے اور صبح تقریبا 11:30 بجے وہ لکھپتی دیدیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے، جس کے بعد ایک عوامی تقریب ہوگی جس میں مختلف اسکیموں کو لانچ کیا جائے گا۔

وزیر اعظم مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو میں  

ملک کے کونے کونے میں صحت کی سہولیات کو فروغ دینا وزیر اعظم کی بنیادی توجہ رہی ہے۔  اس کے مطابق ، وہ سلواسا میں نمو اسپتال ( پہلے مرحلے) کا افتتاح کریں گے۔  460 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا یہ 450 بستروں والا اسپتال مرکز کے زیر انتظام علاقے میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو نمایاں طور پر مضبوط کرے گا ۔  یہ خطے کے لوگوں ، خاص طور پر قبائلی برادریوں کو جدید ترین طبی نگہداشت فراہم کرے گا ۔

وزیر اعظم سلواسا میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیے 2580 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔  ان میں گاؤں کی مختلف سڑکیں اور دیگر سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ ، اسکول ، صحت اور تندرستی کے مراکز ، پنچایت اور انتظامی عمارتیں ، آنگن واڑی مراکز ، پانی کی فراہمی اور سیوریج کا بنیادی ڈھانچہ شامل ہیں۔  ان منصوبوں کا مقصد رابطے کو بہتر بنانا ، صنعتی ترقی کو فروغ دینا ، سیاحت کی حوصلہ افزائی کرنا ، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور خطے میں عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کا فروغ ہے۔

وزیر اعظم روزگار میلے کے تحت تقرری کے خطوط تقسیم کریں گے۔  وہ پی ایم آواس یوجنا-شہری ، گیر آدرش آجیوکا یوجنا اور سلون دیدی اسکیم کے تحت مستفیدین کو فوائد بھی تقسیم کریں گے۔

گیر آدرش اجیوکا یوجنا کا مقصد چھوٹے ڈیری فارم قائم کرکے اور ان کی زندگیوں میں سماجی اور اقتصادی تبدیلیاں لا کر خطے میں درج فہرست ذاتوں (ایس سی)، درج فہرست قبائل (ایس ٹی) ، دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) اقلیتوں اور معذورین    کے زمرےسے تعلق رکھنے والی خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا ہے۔  سلون دیدی اسکیم، خواتین اسٹریٹ وینڈروں کو پی ایم سواندھی اسکیم سے مشترکہ مالی اعانت کے ساتھ بہتر طور پر ڈیزائن کردہ گاڑیاں فراہم کرکے ان کی ترقی کی راہ ہموار کرنے کی ایک پیش رفت ہے۔

گجرات میں وزیر اعظم

7 مارچ کو ، وزیر اعظم لمبایت ، سورت میں سورت فوڈ سیکورٹی سیچوریشن مہم پروگرام کا آغاز کریں گے اور 2.3 لاکھ سے زیادہ مستفیدین میں نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت فوائد تقسیم کریں گے۔

خواتین کو بااختیار بنانا حکومت کے ذریعے کیے گئے مختلف  کاموں کا بنیاد رہا ہے۔  وزیر اعظم کے نظریہ کی رہنمائی میں حکومت ان کی ہمہ جہت ترقی کے لیے اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔  اس سلسلے میں 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم نوساری ضلع کے وانسی بورسی گاؤں میں لکھ پتی دیدی پروگرام میں شرکت کریں گے اور لکھ پتی دیدوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔  وہ 5 لکھ پتی دیدوں کو لکھ پتی دیدی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازیں گے ۔

وزیر اعظم حکومت گجرات کے جی-سپھل (گجرات اسکیم برائے انتودیہ فیملی برائے روزی روٹی میں اضافہ)اور جی-میتری (گجرات مینٹرشپ اینڈ ایکسلریشن آف انڈیگیوئلز فار ٹرانسفارمنگ رورل انکم) پروگرام کو لانچ کریں گے۔

جی-میتری اسکیم ان اسٹارٹ اپس کو مالی مدد اور ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ فراہم کرے گی، جو دیہی معاش کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

جی-سپھل گجرات کے دو امنگوں والے اضلاع اور تیرہ امنگوں والے بلاکس میں انتودیا خاندانوں کی ایس ایچ جی خواتین کو مالی مدد اور کاروباری تربیت فراہم کرے گا۔

****

ش ح۔ع و۔ن ع

U-7924