Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم 6-7 جنوری کو ڈائریکٹر جنرلز/انسپکٹر جنرلز آف پولیس کی آل انڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی 6-7 جنوری 2024 کو راجستھان انٹرنیشنل سنٹر، جے پور میں ڈائریکٹر جنرلز/انسپکٹر جنرلز آف پولیس 2023 کی آل انڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

 پانچ (5 ) سے 7 جنوری 2024 تک منعقد ہونے والی اس تین روزہ کانفرنس میں سائبر کرائم، پولیسنگ میں ٹیکنالوجی، انسداد دہشت گردی کے چیلنجز، بائیں بازو کی انتہا پسندی، جیلوں میں اصلاحات سمیت پولیسنگ اور داخلی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کانفرنس کا ایک اور اہم ایجنڈا نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کے لیے روڈ میپ پر غور و خوض ہے۔ مزید برآں، کانفرنس میں پولیسنگ اور سیکیورٹی کے  جدید ترین  موضوعات پر بھی غور کیا جائے گا نئی ٹیکنالوجیز جیسے کہ اے آئی ،  ڈیپ فیک وغیرہ  کی وجہ سے درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے طریقے۔ یہ کانفرنس ٹھوس ایکشن پوائنٹس کی نشاندہی کرنے اور ان کی پیشرفت پر نظر رکھنے کا ایک موقع بھی فراہم کرتی ہے، جسے ہر سال وزیر اعظم کے سامنے بھی پیش کیا جاتا ہے۔

یہ کانفرنس شناخت شدہ موضوعات پر ضلع، ریاستی اور قومی سطح کے پولیس اور انٹیلی جنس افسران پر مشتمل وسیع غور و فکر کی تکمیل  کی منزل  ہے۔ کانفرنس میں ہر ایک تھیم کے تحت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے بہترین طور طریقوں کو پیش کیا جائے گا تاکہ ریاستیں ایک دوسرے سے سیکھ سکیں۔

 سال 2014 سے وزیر اعظم نے ڈی جی پی کانفرنس میں گہری دلچسپی لی ہے۔ اس سے قبل وزرائے اعظم کی علامتی موجودگی کے برعکس، وہ کانفرنس کے تمام بڑے اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نہ صرف تمام معلومات کو تحمل سے سنتے ہیں بلکہ آزادانہ اور غیر رسمی بات چیت کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ نئے خیالات سامنے آسکیں۔ اس سال کی کانفرنس میں ناشتے، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے پر آزادانہ موضوعاتی مباحثوں کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس سے پولیس کے اعلیٰ حکام کو یہ موقع ملے گا کہ وہ ملک کو متاثر کرنے والے اہم پولیسنگ اور داخلی سلامتی کے مسائل پر اپنے خیالات اور سفارشات وزیر اعظم سے شیئر کریں۔

وزیر اعظم نے 2014 سے پورے ملک میں سالانہ ڈی جی پی کانفرنسوں کے انعقاد کی بھی حوصلہ افزائی کی ہے۔ کانفرنس 2014 میں گوہاٹی میں منعقد کی گئی تھی۔دہارڈو,،کَچھ کا رن،2015 میں،; نیشنل پولیس اکیڈمی، حیدرآباد 2016 میں؛ بی ایس ایف اکیڈمی، ٹیکن پور2017 میں ؛ 2018 میں کیواڈیا؛  آئی آئی  ایس ای آر ، پونے 2019 میں؛ 2021 میں پولیس ہیڈ کوارٹر، لکھنؤ میں؛ اور 2023 میں نیشنل ایگریکلچرل سائنس کمپلیکس، پی یو ایس اے ، دہلی میں ان کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔  اس روایت کو جاری رکھتے ہوئے، اس سال جے پور میں کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس کانفرنس میں مرکزی وزیر داخلہ، قومی سلامتی کے مشیر، امور داخلہ کے ایم او ایس، کابینہ سکریٹری، حکومت ہند کے سینئر افسران، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈی جی پی اور مرکزی مسلح پولیس فورسز اور مرکزی پولیس تنظیموں کے سربراہان کے علاوہ دیگر لوگ شرکت کریں گے۔

*************

( ش ح ۔ س ب۔ رض (

U. No.3240