Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم 6 اور 7 جنوری کو دہلی میں چیف سکریٹریوں کی دوسری قومی کانفرنس کی صدارت کریں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی 6 اور 7 جنوری 2023 کو دہلی میں چیف سکریٹریوں کی دوسری قومی کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ یہ مرکز اور ریاستی حکومتوں کے درمیان شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی طرف ایک اور اہم قدم ہوگا۔ چیف سکریٹریوں کی اس طرح کی پہلی کانفرنس جون 2022 میں دھرم شالہ میں منعقد ہوئی تھی۔

اس سال چیف سکریٹریوں کی قومی کانفرنس دہلی میں 5 سے 7 جنوری 2023 تک منعقد ہوگی۔ تین روزہ کانفرنس  میں ریاستوں کے ساتھ شراکت داری میں تیز رفتار اور پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس میں مرکزی حکومت کے نمائندوں، تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں اور دیگر سینئر عہدیداروں اور ڈومین کے ماہرین پر مشتمل 200 سے زائد افراد  شرکت  کریں گے۔ یہ کانفرنس ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور  شمولیت والے انسانی فروغ  پر زور دینے  کے ساتھ ساتھ ایک  وکست بھارت کا مقصد حاسل کرنے کے لیے باہمی تعاون کے لئے  بنیاد تیار کرے گی۔

نوڈل وزارتوں، نیتی آیوگ، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ڈومین کے ماہرین کے درمیان گزشتہ تین ماہ کے دوران 150 سے زیادہ  فزیکل اور ورچوئل  مشاورتی میٹنگوں میں وسیع غور و خوض کے بعد کانفرنس کے ایجنڈے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کانفرنس کے دوران بحث چھ شناخت شدہ موضوعات پر ہو گی۔ ان میں  (i) ایم ایس ایم ایز  پر زور؛ (ii) انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری؛ (iii) کم سے کم تعمیل؛ (iv) خواتین کو بااختیار بنانا  (v) صحت اور غذائیت؛ (vi) مہارت کی ترقی شامل ہیں۔

تین خصوصی سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے جن میں ، (i)  وکست بھارت ؛    (ii) اشیا  اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی )  کے پانچ سال– اسباق اور تجربات؛ اور (iii) عالمی جغرافیائی سیاسی چیلنجز اور ہندوستان کا ردعمل شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، چار موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جن میں  (i)  ووکل فار لوکل؛ (ii)  ملیٹس کا بین الاقوامی سال؛ (iii)  جی 20: ریاستوں کا  رول   اور (iv) ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔

کانفرنس میں ہر ایک تھیم کے تحت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے بہترین طور طریقوں کو بھی پیش کیا جائے گا تاکہ ریاستیں ایک دوسرے سے سیکھ سکیں۔

وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق، مرکزی کانفرنس سے پہلے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ تین ورچوئل کانفرنسیں بھی منعقد کی گئی تھیں جن کے موضوعات میں  (i) ترقی کی بنیاد کے طور پر اضلاع   (ii) سرکلر اکانومی؛ (iii) ماڈل مرکز کے زیر انتظام علاقے شامل ہیں۔ ان ورچوئل کانفرنسوں کے نتائج چیف سیکرٹریز کی قومی کانفرنس میں پیش کیے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-115