Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم 5 0اکتوبر کو ہماچل پردیش کا دورہ کریں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی 50 اکتوبر 2022 کو ہماچل پردیش کا دورہ کریں گے جہاں وہ 3650 کروڑ روپے مالیت سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تقریباً ساڑھے گیارہ بجے، وزیر اعظم، ایمس بلاسپور کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وہ تقریباً 12بجکر 45 منٹ پربلاس پور کے لوہنو گراؤنڈ پہنچیں گے، جہاں وہ متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے اور ایک عوامی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیر اعظم تقریباً سوا تین بجے کلو کے ڈھلپور گراؤنڈ پہنچیں گے، جہاں وہ کلو دسہرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

ایمس بلاسپور

ایمس بلاسپور کے افتتاح کے ذریعے ملک بھر میں صحت خدمات کو مضبوط بنانے کے وزیر اعظم کے وژن اور عزم کو ایک بار پھر ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ اسپتال، جس کا سنگ بنیاد بھی وزیر اعظم نے اکتوبر 2017 کو رکھا تھا، مرکزی شعبہ اسکیم پردھان منتری سوستھیہ شرکشا یوجنا کے تحت قائم کیا جا رہا ہے۔

ایمس بلاسپور، جسے 1470 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا، ایک جدید ترین اسپتال ہے جس میں 18 اسپیشلٹی اور 17 سپر اسپیشلٹی ڈیپارٹمنٹس، 18 ماڈیولر آپریشن تھیٹر، 64 آئی سی یو بستروں کے ساتھ 750 بستر ہیں۔ 247 ایکڑ پر پھیلا ہوا یہ ہسپتال 24 گھنٹے ایمرجنسی اور ڈائیلاسز کی جدید تشخیصی مشینیں جیسے الٹراسونگرافی، سی ٹی اسکین، ایم آر آئی وغیرہ کی سہولیات سے لیس ہے، نیزامرت فارمیسی اور جن اوشدھی کیندر اور 30 ​​بستروں والا آیوش بلاک بھی ہے۔ اسپتال نے ہماچل پردیش کے قبائلی اور ناقابل رسائی قبائلی علاقوں میں صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹر بھی قائم کیا ہے۔ نیزاسپتال کی طرف سے قابل رسائی قبائلی اور بلند ہمالیائی خطوں جیسے کازہ، سلونی اور کیلونگ میں صحت کیمپوں کے ذریعے ماہر صحت کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اسپتال ہر سال ایم بی بی ایس کورس کے لیے 100 اور نرسنگ کورسز کے لیے 60 طلباء کو داخل فراہم کرے گا۔

ترقیاتی منصوبے

وزیر اعظم این ایچ105- پر پنجور سے نالہ گڑھ تک ،قومی شاہراہ کو چار لین کاکرنے کے تقریباً 31 کلّو میٹر طویل منصوبے کا ،سنگ بنیاد رکھیں گے، جس کی مالیت 1690 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ یہ پراجیکٹ روڈ، امبالہ، چندی گڑھ، پنچکولہ اور سولن/شملہ سے بلاس پور، منڈی اور منالی کی طرف جانے والی ٹریفک کے لیے ایک اہم رابطہ ہے۔ اس چار لین والی قومی شاہراہ کا تقریباً 18 کلومیٹر کا حصہ، ہماچل پردیش کے تحت آتا ہے اور بقیہ حصہ ہریانہ میں آتا ہے۔ یہ شاہراہ ،ہماچل پردیش کے صنعتی مرکز نالہ گڑھ-بڈ ی ّ میں ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات کو یقینی بنائے گی اور اس علاقے میں مزید صنعتی ترقی کو تقویت دے گی۔ اس سے ریاست میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

وزیر اعظم، نالہ گڑھ میں میڈیکل ڈیوائس پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جو تقریباً 350 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ اس میڈیکل ڈیوائس پارک میں صنعتیں لگانے کے لیے 800 کروڑ روپے سے زائد کی مالیت کےمفاہمت ناموں پر پہلے ہی دستخط کیے جا چکے ہیں۔ اس منصوبے سے خطے میں روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم بندلہ میں گورنمنٹ ہائیڈرو انجینئرنگ کالج کا بھی افتتاح کریں گے۔ تقریباً 140 کروڑ روپے کی لاگت سے یہ کالج ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کے لیے تربیت یافتہ افرادی قوت مہیا کرنے میں مدد کرے گا، جس میں ہماچل پردیش سرکردہ ریاستوں میں سے ایک ہے۔ اس سے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور ہائیڈرو پاور سیکٹر میں روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

کلودسہرہ
بین الاقوامی کولّو دسہرہ فیسٹیول 05 سے 11 اکتوبر 2022 تک کلّو کے ڈھلپور گراؤنڈ میں منایا جائے گا۔ یہ تہوار اس لحاظ سے منفرد ہے کہ یہ وادی کے 300 سے زیادہ دیوتاؤں کا اجتماع ہے۔ تہوار کے پہلے دن، دیوتا اپنی اچھی طرح سے سجی ہوئی پالکیوں میں عظیم دیوتا بھگوان رگھوناتھ جی کے مندر میں سجدہ ریز ہوتے ہیں اور پھر ڈھلپور گراؤنڈ کی طرف روانہ ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم اس متبرک رتھ یاترا اور کلّو دسہرہ کی تاریخی تقریبات میں دیوتاؤں کے عظیم اجتماع کا مشاہدہ کریں گے۔ یہ پہلی بار ہو گا کہ ملک کے وزیر اعظم کلّو دسہرہ کی تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔

*****

U.No.10995

(ش ح – اع – ر ا)